نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ایسا بھی ہوتاہے

تحریر:ظہوراحمد دانش


ایسا بھی ہوتاہے
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی شہر میں ایک بہت ہی غریب لڑکا رہتا تھا - لڑکا غریب ضرور تھا مگر انتہائی باہمت بھی تھا - وہ اپنی روز مرّہ زندگی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیئے مزدوری کیا کرتا تھا - ان دنوں وہ گلی محلوں میںچھوٹی موٹی چیزیں بیچ کر اپنے کھانے پینے اور پڑھائی کا خرچہ نکالتا تھا - ایک دن وہ ایک محلے سے گزر رہا تھا کہ اسے شدید بھوک کا احساس ہوا - اس نے روپے دیکھنے کے لیئے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا مگر اسے اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب اسے یہ معلوم ہوا کہ جیب میں تو صرف ایک ہی سکہ باقی رہ گیا ہے اور اس ایک سکے سے تو کھانے پینے کی کوئی بھی چیز نہیں خریدی جا سکتی ہے - اس نے فیصلہ کیا کہ کسی قریبی گھر سے غذا مانگ لی جائے - اتفاقی طور پر اس نے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ایک جوان اور باادب لڑکے نے دروازہ کھولا - لڑکے تو جب اس لڑکے کو دیکھا تو اپنے حواس کھو بیٹھا اور کھانے کے لیئے کچھ مانگنے کی بجائے صرف پانی کا ایک گلاس ہی طلب کیا - لڑکا سمجھ گیاکہ کہ یہ لڑکا بہت بھوکا ہے اس لیئے اس نے دودھ کا ایک گلاس لا کر لڑکے کو دیا - لڑکے نے بڑے آرام کے ساتھ دودھ پیا اورگھر میں موجودلڑکے کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا کہ اس دودھ کے 
کتنے پیسے دوں ؟

اس لڑکے نے جواب دیا کہ کچھ دینے کی ضرورت نہیں ہے - ہماری ماں نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ نیکی کرکے اس کا صلہ مت مانگو لڑکے نے اس لڑکے کا بڑے مدبانہ انداز میں شکریہ ادا کیا اور وہاں سے رخصت ہو گیا -سالوں کے بعد وہ جوان لڑکا بیمار ہو گیا - اس علاقے کے ڈاکٹروں نے اس کی بیماری کا علاج کرنے سے معذرت کر لی اور اسے علاج کے لیئے شہر بھیج دیا تاکہ شاید شہر کے ماہر ڈاکٹر اس کی بیماری کا علاج کرنے میں کامیاب ہو جائیں -


اس لڑکے کا معائنہ کرنے کے لیئے ڈاکٹر کو بلایا گیا - جب ڈاکٹر کو معلوم ہوا کہ مریض فلاں شہر سے آیا ہے تو اس پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو گئی - تیزی کے ساتھ اس نے ڈاکٹروں کا مخصوص لباس پہنا اور اس مریض کے کمرے کی طرف گیا - جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوا اس نے پہلی ہی نظر میں اس نیکی کرنے والے لڑکے کو پہچان لیا -
ڈاکٹر نے اپنے عملے کو فوری حکم دیا کہ اس مریض کے معالجے کے لیئے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں - اس مریض کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی گئی اور اس کا بڑی محنت اور دقت کے ساتھ علاج کیا گیا -
آج اس مریض کا ہسپتال میں آخری دن تھا - ہسپتال کا بل ادا کرنے کے لیئے وہ لڑکا بےحد پریشان تھااور یہ سوچ رہی تھی کہ شاید ساری عمر اس ہسپتال کا بل ادا نہیں کر پائے گی ۔ڈاکٹر نے بل اپنے پاس منگوایا اور اس کاغذ کے کنارے پر ایک جملہ لکھا اور اسے ایک پیکٹ میں بند کرکے لڑکے کو ارسال کر دیا 
-

اس نیکی کرنے والے لڑکے کے ہاتھ میں جب یہ لفافہ پہنچا تو اس نے پریشانی کے عالم میں اس لفافے کو کھولا - وہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا کہ بل پر اعداد کی بجائے چند کلمات درج ہیں - لڑکے نے آہستہ سے ان کلمات کو پڑھا - بل پر درج تھا۔اس بل کی ادائیگی پہلے ہی دودھ کے ایک گلاس کی صورت میں ہو چکی ہے "* " میرے خیال میں ڈاکٹر یہ کہنا چاہتے تھے کہ نیکی کرنے کے لیئے قیمت مقرر نہیں کی جاتی " ۔دیکھا آپ نے کے جب آپ نیکی کرتے وقت عوض طلب نہیں کرتے اور مخلوق سے صلہ نہیں چاہتے تو اس نیکی کا اجر بھی ملتاہے اور دنیا میں کہیں نہ کہیں اس کا صلہ بھی ضرور مل جاتا ہے ۔تو پھر نیکی کریں اور جی بھر کرکریں ۔زندگی میں اطمینان بھی ملے گا اور آخرت میں اس کا انعام بھی ملے گا۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...