فوڈ ٹیکنالوجسٹ کون؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) ہم روزمرہ زندگی میں خوراک کا استعمال کرتے ہیں یہ خوراک قدرتی ذرائع و اسباب سے بھی حاصل ہوتی ہے اور مصنوعی طریقے سے بھی ہم حاصل کرتے ہیں ۔اس خوراک کے شعبہ سے وابستہ پروفیشنل جو خوراک کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں اس پر ماہرانہ رائے رکھتے ہیں ان کی تعلیم اور تربیت اور صلاحیت و قابلیت اس شعبہ سے متعلقہ ہوتی ہے ۔اس ماہر و قابل شخص کو فوڈ ٹیکنالوجسٹ کہتے ہیں ۔ آئیے ذرا ہم حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی کی سیریز میں فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے بارے میں بھی جانتے ہیں ۔ (یادرہے ان موضوعات پر آپ یوٹیوب پر ہمارے چینل DrZahoorDanish) )پر و یڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں ۔) فوڈ ٹیکنولوجسٹ اور فوڈ پروفیشنلز وہ افراد ہیں جو فوڈ انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں میں کام کرتے ہیں، کھانے کی مصنوعات کے معیار، حفاظت اور نظام یقینی بنانے کے لیے اپنی مہارت کا حصہ ڈالتے ہیں آئیے فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے کام و ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔تاکہ ہم اچھے سے اس پروفیشن کے بارے میں جان کر کسی دوسرے کے لیے مددگار ثابت ہوسکیں ۔ فوڈ ٹیکنولوجسٹ: مصنوعات...