آو خوش رہنے کے طریقے سیکھتے ہیں لفظ خوشی سن کر پڑھ کر اور محسوس کرکے ایک ایسا احساس پیداہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔کائنات کا ہر فرد خوش رہنا چاہتاہے ۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر خوشی ہے کیا اور خوش رہنے کے طریقے کیاہیں ۔ہم آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے مفید معلومات ۔ ماہرین کے مطابق خوشی کا ایک اور اہم راز ہے، خود کا دوسرے سے تقابل نہ کرنا۔ یونیورسٹی آف آئیووا کے پروفیسر ڈیوڈ واٹسن کہتے ہیں کہ اگر خوش رہنا ہے تو ’خود کو حسد اور جلن سے آزاد رکھیں‘۔ اسی طرح پیرس کی سوبورن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پ روفیسر کلاڈیا سینک کہتی ہیں کہ خود کا دوسروں سے موازنہ نہ کریں بلکہ اپنے منصوبوں اور اپنی آرزوؤں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ جی آپ نے مختلف اقتباسات پڑھ لیے ۔اب بڑھتے ہیں ہم اس جانب کے ہم خوش کیسے رہ سکتے ہیں ؟ایسے کیا طریقے اپنائے جائیں کہ ہم خوش رہ سکیں ۔بنی نوع انسان خوشی کو مختلف انداز میں تعبیر کرتاہے ۔ آئیے ذرا وہ مزاج رویہ اور سوچ بھی سمجھ لیتے ہیں۔ کچھ لوگ صرف دولت کو خوشی کی وجہ سمجھتے ہیں حالانکہ دولت سے خوشیاں نہیں خریدی جاسکتیں ، کئی ام...