نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کھیل کی دنیا اور مصنوعی ذہانت



کھیل کی دنیا اور مصنوعی ذہانت    

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش

(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)

جب پسینے اور مشین نے ایک ساتھ سفر شروع کیا۔انسان کے لیے کھیل ہمیشہ جسمانی طاقت کا امتحان رہا ہے۔یہ ریاضت کا میدان ہے جہاں پسینہ بہتا ہے، سانس تیز ہوتی ہے،دل زور سے دھڑکتا ہے اور ارادے کی آواز سب سے بلند ہو جاتی ہے۔لیکن اکیسویں صدی نے کھلاڑیوں کی دنیا میں ایک نئی قوت شامل کر دی ہےایک ایسی قوت جو نہ تھکتی ہے، نہ گھبراتی ہے، نہ بھولتی ہے۔
قارئین:

یہ خاموش ساتھی کھلاڑی کے جسم کے اندر چھپے۔ہر اشارے، ہر ہلکی تھکن، ہر معمولی کمزوری اور ہر طاقتور لمحے کو ایسے پڑھتی ہے۔جیسے کوئی ماہر حکیم نبض پر انگلی رکھ کرپورا جسم سمجھ لیتا ہے۔کبھی کوچ کی تجرباتی آنکھ فیصلہ کرتی تھی۔آج ڈیٹا اور الگورتھمز وہ فیصلے گہری وضاحت کے ساتھ کر رہے ہیں۔کھلاڑی اب میدان میں نہیں، بلکہ ڈیجیٹل فریم اور سائنسی تجزیے میں بھی کھیل رہے ہیں۔انسان پہلی بار اپنے جسم کواتنی باریکی سے دیکھ پا رہا ہے۔جتنا خود اسے محسوس بھی نہیں ہوتا۔

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ  مصنوعی ذہانت ایتھلیٹس کے لیے کیسے مددگار ثابت ہو رہی ہے؟AI کھلاڑی کی کارکردگی کا تجزیہ چند منٹ نہیں،سیکنڈ ٹو سیکنڈ کرتی ہے۔رفتار کے بدلتے ہوئے زاویے،قدموں کی لمبائی اور رفتار،جَھٹکوں کی شدت،سانسوں کا بہاؤ،ہارٹ ریٹ میں باریک تبدیلی،جسم کے درجہ حرارت کا معمولی فرق،تھکن کا وقت اور شدت

اب اس بات کو سائنسی پہلو سے ذرا جان لیجئےاے بیس پرفارمنس ٹریکنگ کھلاڑی  کی مجموعی کارکردگی میں 15 سے 25 فیصد اضافہ کر سکتی ہے۔

مثال:
ٹینس کا Hawk-Eye سسٹم ہر شاٹ کو3D میں 360 ڈگری زاویوں کے ساتھ ریکارڈ کرتا ہے،جس سے کھلاڑی اپنی غلطی ملّی میٹر کی سطح پر دیکھ سکتا ہے۔

قارئین:

ہر کھلاڑی کا جسم منفرد ہوتا ہے۔AI اس انفرادیت کو نمبروں میں ترجمہ کر کے ایک ایسا ٹریننگ پلان بناتی ہے
جو کھلاڑی کی حیاتیات، حرکیات اور نفسیات تینوں کے مطابق ہوتا ہے۔اس سے بہت سی چیزیں واضح ہوجاتی ہیں

کب ورزش فائدہ دے گی؟کب آرام ضروری ہے؟کون سا پٹھا کمزور ہے؟طاقت کے کس حصے میں کمی ہے؟

مثال:
Nike Training Club
کے AI ماڈلزFitbit یا Apple Watch کے ڈیٹا سےروزانہ کی ٹریننگ کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

قارئین:

AI جسم کی حرکات میں موجودنہایت باریک خرابیوں کو بھی پکڑ لیتی ہے، جیسے:گھٹنے کا غلط زاویہ،تھکاوٹ کی غیر معمولی شرح،پٹھوں کی ایک طرف زیادہ کھنچاؤ،قدم رکھنے کا غلط انداز

فیکٹ:
Aspetar Sports Medicine Lab
 سے AI-based injury prediction سےچوٹ کا خطرہ 40 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

مثال:
AI
سسٹم کھلاڑی کے قدموں کے دباؤ کو پڑھ کرHamstring injury کا خدشہ پہلے ہی بتا دیتا ہے۔

قارئین:

AI صرف جسم ہی نہیں،دماغ کی کارکردگی بھی بہتر بنا رہی ہے۔

  • Visualization exercises
  • Stress reduction algorithms
  • Mindfulness apps
  • Reaction time optimization
  • Decision-making simulations

مثال:
کھلاڑی AI-guided breathing سےمیچ سے قبل ذہنی دباؤ کم کرتے ہیں۔یہ سائنس “Neuro-AI Fitness” کہلاتی ہے۔

قارئین:

AI مخالف ٹیم کے ہزاروں ڈیٹا پوائنٹس پڑھ کر بتاتی ہے۔کون کھلاڑی کہاں کمزور پڑتا ہے۔کون سا زاویہ خطرناک ہے۔

کون سی حکمت زیادہ کارآمد ہے۔کون سا پیٹرن بار بار دہرایا جا رہا ہے

مثال:
2014
فٹبال ورلڈ کپ میںGermany نے AI-based tactics استعمال کر کےدنیا کو حیران کر دیااور نتیجہ: ورلڈ چیمپیئن۔

 

ایتھلیٹس کے لیے مددگار جدید AI گیجٹس

1. Whoop Strap

نیند، ریکوری، دل کی دھڑکن اور stress load کا AI تجزیہ۔

2. Fitbit، Garmin، Apple Ultra AI Watches

ہر قدم، ہر دھڑکن، ہر کیلوری، ہر سانس کی رپورٹ۔

3. Smart Insoles

قدموں کا دباؤ، زاویہ اور چوٹ کے خدشے کی شناخت۔

4. Smartspeed AI Gates

رفتار، ردِعمل اور agility میں اضافہ۔

5. 3D AI Motion Cameras

حرکت کو microscopic زاویوں سے دکھاتی ہیں۔

6. AI Boxing Headgear

سر پر لگنے والی ضرب کی شدت بتاتا ہے۔تاکہ دماغ محفوظ رہے۔

مصنوعی ذہانت کے منفی اثرات

AI ہر خامی دکھاتی ہے۔کھلاڑی خود کو ہمیشہ “کمتر” محسوس کر سکتا ہے۔یہ احساس ذہنی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

فطری حس کا زوال

اگر کھلاڑی ہر فیصلے کے لیے AI پر منحصر ہو جائےتو اپنی Natural Game Sense کھو بیٹھتا ہے۔

ڈیٹا کا غلام بن جانا

کھلاڑی کا جسمانی ڈیٹا،ٹیمیوں کے معاہدے،مارکیٹ ویلیو،سلیکشن،یا پرائیویسی سب کو بدل سکتا ہے۔یہ ڈیٹا اگر غلط ہاتھوں میں جائےتو مکمل کرئیر تباہ ہو سکتا ہے۔

جدید دنیا میں کھیل میں انقلابی تبدیلیاں

اے آئی بیس انڈر واٹر کیمرے Olympic swimmers کے ہاتھوں اور پیروں کے زاویےprecision سے دکھاتے ہیں۔AI بتاتا ہے.گیند کتنی سوئنگ ہوئی بیٹسمین نے کتنی دیر میں ردِعمل دیا۔AI ہیڈ گئیر کھلاڑی کو بتاتا ہے۔

سر پر کتنی ضرب پڑی،دماغ میں shock load کیا تھا۔خطرہ بڑھ رہا ہے یا نہیں یہ زندگی بچانے والی ٹیکنالوجی ہے۔

قارئین:مصنوعی ذہانت حیرت انگیز ہے۔یہ جسم کی زبان پڑھتی ہے،نقائص دکھاتی ہے،اور کھلاڑی کو نئے معیار فراہم کرتی ہے۔لیکن کھیل صرف حرکات کا نام نہیں۔یہ روح، جذبے، ارادے اور شکست کے بعداٹھ کھڑے ہونے کی ہمت کا نام ہے۔AI کھلاڑی کو طاقت دے سکتی ہے۔لیکن چیمپئن وہی بنتا ہےجس کا دل ہمت سے دھڑکتا ہے۔AI کو سہارا بنائیں مگر اپنی روحانی راہبری،اور انسانی قوتِ ارادی کو کبھی نہ چھوڑیں۔ٹیکنالوجی پرفارمنس دیتی ہے،مگر جیت ہمیشہ ارادے کی ہوتی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ کھیل کے میدان سے جیت کی دوڑ میں کوشاں قارئین کے لیے ہماری یہ کوشش کسی حد تک مفید ثابت ہوگی۔آپ جس انرجی سے کھیلتے ہیں اسی انری اور طاقت کے ساتھ ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے گا۔

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...