جگر کی صحت کا خاموش معائنہ
Liver Function Test (LFT)
تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش
(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)
کبھی آپ نے سوچا کہ ہمارا جگر
(Liver) دن بھر کیا کرتا ہے؟یہ کھانے کو ہضم بھی
کرتا ہے، طاقت بھی بناتا ہے، ٹاکسن بھی صاف کرتا ہے،اور خون تک صاف کر کے دوبارہ
قابلِ استعمال بنا دیتا ہے۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جگر اکثر بیماری کے
باوجود خاموش رہتا ہے۔نہ درد، نہ تکلیف… پھر بھی اندر کہیں مسئلہ چل رہا ہوتا
ہے۔اسی لیے ڈاکٹر کہتے ہیں:
“جگر کے مرض کو جلد
پکڑنا ہو… تو LFT کروائیں!”
قارئین:
LFT کیا ہے؟LFT
یعنی
Liver Function Test خون
کا ایک ٹیسٹ ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ
جگر صحیح کام کر رہا ہے یا نہیں۔یہ ٹیسٹ جگر کے کئی
حصوں اور کاموں کا جائزہ لیتا ہے، جیسے:
1. جگر میں سوزش ہے یا نہیں
2. جگر کو نقصان ہو رہا ہے یا ٹھیک ہے
3. جسم میں زہریلے مادّے جمع تو نہیں ہو رہے
4. کھانے کو طاقت میں بدلنے کا نظام ٹھیک چل
رہا ہے یا نہیں
یہ ایسا ہے جیسے گاڑی کا مکمل “سروس چیک اپ” کیا جائے۔
قارئین:اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ :LFT
کن لوگوں کے لیے ضروری ہے؟ (مثالیں)
1. ایک انٹروورٹ شخص
کی مثال
احمد ایک انٹروورٹ لڑکا ہے۔زیادہ گھر پر رہنا، کم چلنا
پھرنا، اس کی عادت ہے۔اکثر تھکاوٹ، سستی اور بھوک کم لگنے کی شکایت کرتا ہے۔دوستوں
نے سمجھایا: “جادو ٹُونے چھوڑ… ایک LFT کروا
لے!”ٹیسٹ ہوا… پتہ چلا
کہ جگر میں چربی (Fatty Liver) بن
رہی ہے۔بس ایک ٹیسٹ نے ساری الجھن حل کر دی۔
2. ایک ایکسٹروورٹ کی
مثال
علی بہت ایکٹِو اور خوش مزاج ایکسٹروورٹ ہے…پارٹیاں، اسٹریٹ فوڈ، ہر قسم کی چٹ
پٹی چیزیں کھانے کا شوق۔
چکن رول، برگر، تیل والا پراٹھا… روزانہ کی کہانی۔ایک
دن پیٹ میں عجیب بھاری پن، منہ کا ذائقہ کڑوا،
اور تھوڑی یرقان جیسی کیفیت ہونے لگی۔ڈاکٹر نے فوراً LFT لکھا۔ٹیسٹ میں ALT، AST بڑھا
ہوا ملا،
یعنی جگر پر بوجھ پڑ چکا تھا۔اگر وقت پر نہ پکڑا جاتا
تو خطرناک ہو سکتا تھا۔
قارئین:اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ **LFT
کن چیزوں کو چیک کرتا ہے؟
بہت سادہ زبان میں ہم اس بات کو سمجھتے ہیں ۔آپ کی
آسانی کے لیے میں کیس اسٹڈی اسٹوری کی صورت میں لکھ رہاہوں ۔
ALT (Alanine Transaminase)
یہ بتاتا ہے کہ جگر کی ہلکی سی بھی تکلیف کہاں چھپی ہے۔
1. AST (Aspartate Transaminase)
یہ بتاتا ہے کہ جگر فقط تھکا ہے یا واقعی نقصان ہوا ہے۔
2. ALP (Alkaline Phosphatase)
اگر یہ بڑھے تو سمجھ لیں کہ بائل (صفرا) کا راستہ بند
ہو رہا ہے۔
3. Bilirubin (Total, Direct)
جلد یا آنکھوں میں پیلا پن اسی کی زیادتی سے ہوتا ہے۔
4. Albumin
یہ پروٹین بناتا ہے، کم ہو تو کمزوری، ہاتھ پاؤں سوجنے
کی شکایت شروع ہو سکتی ہے۔
5. GGT (Gamma GT)
زیادہ ہو تو اکثر وجہ:
تیل والی غذا، دوائیاں، یا چربی والا جگر!
یہ سب مل کر ایک مکمل تصویر بناتے ہیں: آپ کا جگر کتنے پانی میں
ہے؟
قارئین:کب
LFT کروانا چاہیے؟
اگر یہ علامات ہوں تو تاخیر نہ کریں:بار بار پیٹ بھاری ہونا!!بھوک نہ لگنا!!آنکھوں
کا پیلا ہونا!!مستقل تھکاوٹ!!تیل والی غذا سے فوراً تکلیف!!بار بار ڈکار آنا!!الٹی
جیسی کیفیت!!خون میں پیلاہٹ (Bilirubin) بڑھنے
کی علامات!!میڈیسن کا زیادہ استعمال!!یا پھر…اگر
آپ روزانہ پراٹھا، برگر اور اسٹریٹ فوڈ کھاتے ہیں؟تو
LFT کروا لیں—بغیر بحث کے۔
قارئین:LFT کی
چند حیران کن معلومات (Facts)
آپ جان لیجئے آپ کے بہت کام آنے والی باتیں ہیں ۔
1. جگر 500 سے زیادہ کام کرتا ہے۔!!
2. جگر خود کو دوبارہ بنالیتا ہے
(self-healing organ)۔
3. انسان کے جگر میں چربی جمع ہونا آج
کل پاکستان میں سب سے عام مسئلہ ہے۔
4. اگر
ALT مسلسل بڑھا رہے
تو یہ “ آنے والے
Liver Damage کا الارم ” ہوتا ہے۔
5. پاکستان میں 40 فیصد لوگ LFT
خراب ہونے کے باوجود بے خبر رہتے ہیں
کیونکہ جگر آخری وقت تک خاموش ہے۔
قارئین:اگر جگر خراب ہو
توکھانا طاقت نہیں بنتا!!خون صاف نہیں ہوتا!!جسم زہریلا ہوتا جاتا ہے!!وزن بڑھتا
ہے
جلد خراب ہوتی ہے!!شوگر
بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے!!دل پر بوجھ پڑتا ہے!!دماغی دھند
(Brain Fog) پیدا ہوتی ہے!!یعنی جگر خراب = پورا جسم
متاثر۔!!اس لیے LFT ہے:!!“خاموش
قاتل کو جلد پکڑنے کا سب سے آسان اور سستا طریقہ”
قارئین:ہمیں صحت و
تندرستی کے حوالے سے بنیادی اور اہم باتیں جاننا بہت ضروری ہے آج کے جدید دور میں
ہمیں یہ بھی معلوم ہوناچاہیے کہ یہ مرض کس ڈاکٹر کے متعلقہ ہے کونسا ٹیسٹ کب
کروایاجاہے ۔کیوں کرووایا جاتاہے ۔؟کیسے کروایاجاتاہے ۔LFT
کا ٹیسٹ کس طرح ہوتا ہے؟
قارئین :جان لیجئے ۔بازو
سے تھوڑا سا خون لیا جاتا ہے!!2 سے 3 گھنٹے میں
رپورٹ مل جاتی ہے!!عام طور پر فاسٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی!!ٹیسٹ بہت سستا ہے (ہر
شہر میں 1000 سے 2500 تک)
قارئین:اب اس بات پر غور کریں کہ LFT
نارمل رکھنے کے آسان اصول کیا کیا ہیں
۔آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں ۔
تیل کم کریں!!ٹہلنا ضرور
کریں!!!گیس والی چیزیں کم کریں!!کولڈ ڈرنکس چھوڑ دیں!!روزانہ کم ازکم 4 گلاس پانی
زیادہ پئیں!!پرہیز نمک بھی کم رکھیں!!رات 12 سے پہلے سونا!اینٹی بایوٹک صرف ڈاکٹر
کے کہنے پر
قارئین ۔آپ کو بات سمجھانے کے لیے ایک کیس اسٹڈی
بتاتاہوں ۔ایک ڈاکٹر نے اپنے مریض سے پوچھا:
“آپ
کے LFT خراب
کیوں ہوئے؟آپ تیل کم کھاتے ہیں کہ نہیں؟”مریض
نے جواب دیا:
“ڈاکٹر صاحب! میں تو تیل ڈالتا نہیں…بس پراٹھے تیرتے ہیں!”ڈاکٹر نے فوراً
LFT دوبارہ لکھ دیا۔
قارئین:
کیا خیال ہے ۔کچھ بات سمجھ آئی ۔امید ہے کہ بہت سی
باتیں آپکو سمجھ آگئی ہوں گیں ۔اب آپ
لیب ٹیسٹ کا نام سُن کر پریشان نہیں ہوں گے بلکہ سمجھ جائیں گے کہ اگر ایل ایف ٹی
لکھا ہے تو کیوں لکھاہے ؟کیسے ہوگا؟اور یہ کیوں کیاجاتاہے ؟
ہماری کوشش سے آپ کے علم میں اضافہ ہوآپکی زندگی میں
آسانی پیداہوئی ہوتو ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے گا۔
نوٹ:آپ ہم سے طبی مشوروں کے لیے بھی رابطہ کرسکتے ہیں
:وٹس ایپ:03112268353
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں