حلال سپلائی چین اور رسک مینجمنٹ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر انسانی صحت اور ایمان دونوں کا تقاضا ہے کہ جو خوراک ہم کھائیں وہ نہ صرف غذائیت کے اعتبار سے محفوظ ہو بلکہ شرعی اصولوں کے مطابق بھی ہو۔ یہ کام محض ایک سند لینے تک محدود نہیں بلکہ ایک مکمل اور منظم سپلائی چین چاہتا ہے جس کے ہر مرحلے پر نگرانی لازمی ہے۔ محنت، باریک بینی اور مستقل مزاجی اس سفر کی بنیاد ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ایئرپورٹ سیکیورٹی ہر بیگ کی اسکریننگ کرتی ہے۔ سپلائی چین کے بنیادی مراحل 1. سورسنگ (Sourcing) یہ پہلا اور سب سے اہم مرحلہ ہے۔ حلال سرٹیفیکیشن کے لیے خام مال کی خریداری میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ گوشت، ڈیری یا دیگر اجزاء کا ماخذ شرعی اصولوں کے مطابق ہے۔ مثال : پاکستان حلال اتھارٹی کے تحت ایک گوشت برآمد کرنے والا فارم ہر جانور کی خریداری پر اس کا ذبح نامہ اور ویکسی نیشن ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے تاکہ حلال سورسنگ کی تصدیق ہو سکے۔ 2. پروسیسنگ (Processing) خام مال کو تیار شدہ خوراک میں بدلنے کا مرحلہ ہے جہاں سب سے زیادہ تکنیکی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ آلات، کارکنان اور پورا ماحول...