نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پرامپٹ انجینئرنگ کے استعمالات




 پرامپٹ انجینئرنگ کے استعمالات

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

میں کبھی تنہائی میں بیٹھ کر سوچتاہوں کہ وقت کس رفتاکے گھوڑے پر سوار ہے ۔یہ کل ہی کی بات لگتی ہے کہ ہم کراچی میں ایک سوسائٹی میں رہتے تھے ۔ایک دن اسکول میں ٹیچر صاحب نے بتایاکہ کمپیوٹر سنٹرکھلاہے وہاں اب ٹائپنگ سیکھائی جائے گی ۔جو جو سیکھناچاہتے ہیں وہ اپنے والدین سے فارم فِل کرواکرلائیں ۔ہم نے فارم فل کیا۔اور ٹائپنگ کلاس میں داخلہ لیا۔ٹائپنگ کے لیے جب پہلی مرتبہ بیٹھے تو کانپیں ٹانگ رہی تھیں ۔جب معمول بناتو ایک عجب کیفیت تھی دوستوں کو بتاتے تھے بس یار 32 ورڈ تو سیکنڈوں میں ٹائپ کردیتاہوں وغیرہ وغیرہ ۔پھر اب پلٹ کر دیکھتاہوں ۔تو سب کچھ اتنا بدل گیاکہ عقل خیرہ رہ جاتی ہے ۔آج تو بچے اے آئی ،میٹاٹیکنالوجی کی بات کرتے ہیں ۔اس قدرتیزی کے ساتھ ٹیکنالوجی نے سفر کیا کہ ہر گزرتالمحہ نئے سے نئے تر کی جدوجہد ہے ۔اسی چیز کو محسوس کرتے ہوئے میں نے کوشش کی ہے کہ آپ پیاروں کے لیے اپنے حصے کی کوشش کرسکوں تاکہ اس دوڑ میں آپ کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔آئیے ۔اب ہم پرومٹنگ  کا مختلف شعبوں میں استعمال سیکھتے ہیں ۔

ایجوکیشن سیکٹر:

تعلیم اور تحقیق میں AI ایک ایسے ذہین اسسٹنٹ کی طرح ہے جو نہ تھکتا ہے اور نہ چھٹی مانگتا ہےنہ ہی کاہلی سستی کرتاہے۔بلکہ بھرپور جواب دیتاہے ۔

قارئین اب اس کو مثال سے سمجھئے ۔مثال ۔دسویں جماعت کے لیے پانی کے چکر (Water Cycle) پر 150 الفاظ کا آسان اسباق تیار کرو، ساتھ ایک خاکہ (Diagram) کی وضاحت بھی شامل کرو۔

قارئین:آئیے دوسری مثال سے بات سمجھتے ہیں ۔"2010 سے 2020 تک پاکستان میں شرح خواندگی کے اعداد و شمار جمع کرو اور انہیں ایک جدول میں پیش کرو، پھر رجحانات کی وضاحت ایک پیراگراف میں کرو"۔

اساتذہ کو اسباق تیار کرنے میں اور ریسرچرز کو ڈیٹا جمع کرنے میں بے حد سہولت  میسر آسکتی ہے ۔یعنی آپ ایک اچھے پرامٹ کے ذریعے اپنی مطلوبہ معلومات سیکنڈز میں حاصل کرسکتے ہیں ۔

سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ

ڈویلپرز کے لیے AI ایک ایسا ساتھی ہے جو کوڈ لکھنے، سمجھانے اور ڈیبگ کرنے میں ماہر ہے۔قارئین:آئیے اب اس بات کو مثال سے سمجھتے ہیں ۔مثال :"Python میں ایک فنکشن لکھو جو کسی لسٹ میں موجود نمبروں کا اوسط نکالے، اور ہر لائن کے ساتھ تبصرہ (Comment) بھی لکھو"۔

آئیے ایک اور مثال سے بات سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔مثال:"اس JavaScript کوڈ میں موجود بگ تلاش کرو اور درست ورژن فراہم کرو، ساتھ یہ بھی بتاؤ کہ مسئلہ کہاں تھا"۔اب ہوگاکیا کہ وقت کی بچت اور پیچیدہ کوڈ میں آسانی سے رہنمائی مل جائے گی ۔

مواد تخلیق (Content Creation)

کنٹینٹ رائٹرز اور بلاگرز کے لیے AI ایک آئیڈیا مشین ہے۔آئیے مثال سمجھتے ہیں ۔"صحت مند خوراک پر 10 بلاگ ٹاپکس کی فہرست دو، ہر ٹاپک کے ساتھ 20 الفاظ کی وضاحت بھی لکھو"۔اب ایک اور مثال سے مزید سمجھتے ہیں ۔

مثال : گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 100 الفاظ کا دلچسپ فیس بک پوسٹ لکھو۔ آئیڈیاز، ڈرافٹس اور مکمل مواد تیزی سے تیار ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ

مارکیٹرز کے لیے پرامپٹ انجینئرنگ ایک ایسا ہتھیار ہے جو ناظرین کو اپنی طرف کھینچنے میں مدد دیتا ہے۔

قارئین :آئیے مثال سے سمجھتے ہیں مثال :"عید الفطر کے موقع پر کپڑوں کی سیل کے لیے انسٹاگرام کے لیے تین مختصر کیپشنز لکھو، جن میں خوشی اور رعایت کا ذکر ہو"۔آئیے ایک اور مثال سے سمجھتے ہیں ۔مثال :"پاکستان میں 18–25 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک موبائل ایپ کی سوشل میڈیا مہم کا آئیڈیا دو، جس میں دو وائرل ویڈیو اسکرپٹس شامل ہوں"

اب کم وقت میں زیادہ مؤثر مارکیٹنگ مواد تیار کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

بزنس اور اسٹارٹ اپ آئیڈیاز

کاروباری افراد کے لیے AI ایک ایسا مشیر ہے جو ہر وقت دستیاب ہے۔

قارئین :اب آئیے مثال سمجھتے ہیں ۔"کراچی میں آن لائن فوڈ ڈلیوری اسٹارٹ اپ کے لیے ایک مکمل بزنس پلان لکھو، جس میں مارکیٹ اینالیسس، ٹارگٹ آڈینس اور ریونیو ماڈل شامل ہو"ایک اور مثال سے بات کو آسان بناتے ہیں ۔مثال :"چھوٹے پیمانے پر ہینڈ میڈ صابن بزنس کے لیے 5 منفرد برانڈ نام تجویز کرو، ساتھ ہر نام کا مطلب بھی لکھو"۔ بزنس آئیڈیاز اور منصوبہ بندی میں فوری مدد  آپ کے لیے ایک اچھا شگون ہے ۔

طب، قانون، اور صحافت

پیشہ ور شعبوں میں AI تحقیق اور تجزیہ کے لیے تیز رفتار مددگار ہے۔قارئین آئیے مثال سے سمجھتے ہیں ۔مثال :

"ذیابیطس کی ابتدائی علامات اور علاج کے بارے میں ایک مریض کے لیے آسان زبان میں معلوماتی نوٹ تیار کرو"

آئیے اسی بات کوایک اور مثال سے سمجھتے ہیں۔مثال  :"پاکستان کے لیبر لاز کے مطابق ملازم کو برخاست کرنے کے قانونی مراحل کی فہرست دو"آئیے مزید وضاحت کے لیے مثال سے سمجھتے ہیں۔مثال:"آج کے تین بڑے عالمی خبریں ایک پیراگراف میں خلاصہ کر کے لکھو، ہر خبر کا ماخذ بھی دو"

جی قارئین: مصروف پروفیشنلز کے لیے فوری، درست اور منظم معلومات  کے لیے اے آئی ٹولز اور ان انکا درست استعمال  آپ کے لیے بہترین سورس اور مددگار ہے ۔اس میں پرومٹنگ آپ کے پروفیشن کی معلومات کے حصول میں ایک  زبردست اسکل ہے ۔

قارئین :پرامٹ لکھناکوئی بڑامشکل کام نہیں بلکہ بس آپکی ذراسی توجہ چاہیے ہوتی ہے ۔پرامپٹ انجینئرنگ صرف ایک ٹیکنیکل مہارت نہیں بلکہ ہر فیلڈ کا روزمرہ کا ٹول ہے۔آپ اس کی بنیادی باتیں جانیں اور پھر پرامٹ کا استعمال کیجئے اور انجوائے کیجئے جدید دور کی جدید سہولتوں کو۔

ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ کوشش آپ کو مورل سپوٹ کرے گی اور آپ پرامٹنگ کے معاملے میں سہولت فراہم کرے گی ۔بس اب فقط اپنی معلومات پر اکتفامت کیجئے ۔بلکہ اس کو پریکٹس میں بھی لائیے تاکہ اس کے ثمرات سے فائدہ اُٹھاسکیں ۔

نوٹ:ہم پرامپٹ انجئیرنگ کورس کروانے جارہے ہیں ۔آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔مستقبل کی بہترین فیلڈ سیکھئے اور آگے بڑھتے چلے ۔
جائیے  
 

·         رابطہ نمبر:03462914283
وٹس ایپ 03112295353

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...