نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مؤثر پرامپٹ لکھنے کی بنیادی تکنیکیں(3)




مؤثر پرامپٹ لکھنے کی بنیادی تکنیکیں(3)

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)

ہمارے اساتذہ بھی کمال اساتذہ  تھے ۔جنھوں نے ہمیں اولاد سمجھ کر پڑھایااور تدریس کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیا۔وہ جملہ تو آپکو یاد ہوگا کہ اُٹھو!!مت بیٹھو۔۔۔۔۔۔۔۔اُٹھومت !!بیٹھو!!یعنی فن تحریر کے اُصولوں کے مطابق تحریر لکھی جائے تو وہ اپنے معنی و مفہوم کو پیش کرنے میں واضح ہوگی لیکن اگر اس میں کچھ کمی رہ گئی تو کچھ بعید نہیں کہ معنی و مفہوم بھی بدل جائے ۔یعنی ہرچیز ہرکام کا سلیقہ ہوتاہے ۔ایسے ہی اے آئی کی دنیا میں چیزوں کو اپریٹ کرنے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے بھی طریقے و سلیقے ہیں ۔

ہم بات کریں گے پرامٹ انجینرنگ کی ۔ وہ کہاجاتاہے نا کہ سوال صحیح ہو تو آدھا جواب خود مل جاتا ہے۔وہ بالکل بجافرمایاگیا۔آج ہم پرامٹ انجئیرنگ کو اسٹڈی کرتے ہیں توپرامپٹ انجینئرنگ میں بھی یہی اصول ہے۔ اگر آپ AI کو درست اور واضح ہدایت دیں گے، تو وہ آپ کو بالکل اسی معیار کا نتیجہ دے گا۔یہاں ہم اسی حوالے سے آپکو بنیادی طریقہ کاربتائیں گے ۔تاکہ آپ پرامٹنگ کو اچھے سے سمجھ سکیں ۔آئیے وہ سلیقے اور طریقے جانتے ہیں  جو پرامٹ لکھنے کی بنیادی مہارت پر مبنی ہیں ۔

قارئین:یہ بات تو ذہن نشین کرلیں کہ اے آئی  کوئی جادو نہیں کہ ادھر آپ نے سوچاادھر ہوگیابلکہ اس سے کام لینے کے بھی طریقے اور ضابطے ہیں ۔آئیے کچھ بنیادی باتیں سمجھتے ہیں  تاکہ ہم موثر پرامٹ لکھنے کے قابل ہوسکیں ۔


. واضح اور مخصوص ہدایات دینا

AI کو مبہم جملے دینے سے گریز کریں۔ جتنا آپ کا پرامپٹ واضح ہوگا، اتنا ہی درست اور مفید جواب ملے گا۔

کمزور پرامپٹ:

"موسم کے بارے میں لکھو"

مضبوط پرامپٹ:

"کراچی کے موجودہ موسم کی 100 الفاظ کی ایک رپورٹ لکھو، جس میں درجہ حرارت، ہوا کی رفتار، اور اگلے دو دن کی پیشن گوئی شامل ہو"

عملی طریقہ :
کسی عام پرامپٹ کو لیں اور اسے اتنا واضح اور مخصوص بنائیں کہ AI کے لیے کوئی ابہام نہ رہے۔ایسے میں آپ کو واضح معلومات مل سکے گی ۔

اے آئی کو معلومات کا فارمیٹ بتائیں

قارئین:

اب آپ اے آئی کو اپنی مطلوبہ معلومات کا فارمیٹ بھی بتائیں کہ مطلوبہ نالج AI کو بتائیں کہ آپ کو نتیجہپیراگراف، فہرست، ٹیبل، یا پوائنٹس کی صورت میں چاہیے

مثال:

"پاکستان کے 5 مشہور پہاڑوں کے نام، بلندی اور صوبے کے نام کے ساتھ ایک جدول میں لکھو"

متوقع آؤٹ پٹ:

پہاڑ کا نام

بلندی (میٹر)

صوبہ

کے ٹو

8611

گلگت بلتستان

نانگا پربت

8126

گلگت بلتستان

...

...

...

عملی طریقہ :
اپنے کسی دلچسپ موضوع پر ایک پرامپٹ لکھیں جس میں مطلوبہ فارمیٹ واضح ہو۔تاکہ آپکو اندازہ ہوسکے کہ مطلوبہ معلومات کیسے میسر آئے گی ۔

. کردار ادا کرنے کی تکنیک (Role Prompting)

AI کو کسی کردار میں رکھ کر پرامپٹ دیں، تاکہ وہ اسی کردار کے انداز میں جواب دے۔

مثال:

"تم ایک تجربہ کار ڈاکٹر ہو، اور تمہیں مریض کو ذیابیطس کے بارے میں آسان زبان میں سمجھانا ہے۔تم ایک استاد ہو مجھے اپنی ماہرانہ رائے دووغیرہ وغیرہ ۔AI اب ایسے جواب دے گا جیسے ایک ڈاکٹر مریض سے بات کر رہا ہو، اور مشکل الفاظ سے گریز کرے گا۔

عملی طریقہ :
AI
کو استاد، وکیل، یا ٹور گائیڈ کا کردار دے کر پرامپٹ لکھیں۔

زنجیرِ سوچ کی تکنیک (Chain of Thought Prompting)

یہ تکنیک AI کو مرحلہ وار سوچنے پر مجبور کرتی ہے، تاکہ پیچیدہ سوالات میں درست جواب مل سکے۔

مثال:

"ایک کسان کے پاس 120 مرغیاں ہیں۔ وہ ہر دن ان میں سے 15 بیچ دیتا ہے۔ 4 دن کے بعد کتنی مرغیاں بچیں گی؟ اس کا حساب کردیں ۔اب AI ہر دن کا حساب لکھ کر، آخر میں جواب دے گا۔

عملی طریقہ :
کوئی ایسا سوال لکھیں جس کا حل مرحلہ وار نکالنا ضروری ہو، اور AI کو Chain of Thought انداز میں کرنے کا کہیں۔

مثال فراہم کرنے کی تکنیک (Few-shot Examples)

AI کو وہ مثالیں دیں جن کے مطابق وہ جواب تیار کرے۔

مثال:"مندرجہ ذیل مثال کے مطابق ایک نیا جملہ بناؤ:
مثال: 'آسمان نیلا ہے جیسے سمندر کا پانی'اب  اے آئی اس طرز پر جملے بنادے گی ۔
عملی طریقہ :

کسی مخصوص انداز یا فارمیٹ کی 2–3 مثالیں دیں، اور AI سے اسی طرز کا نیا جواب مانگیں۔

قارئین:ہم نے اپنے مضمون میں کوشش کی ہے کہ آپ کو آسان ترین انداز میں پرامٹ لکھنا سیکھاسکیں اس میں ہم نے آپکی پریکٹس کے لیے عملی طریقہ بھی لکھاہے تاکہ آپ جو پڑھیں وہ سیکھتے بھی چلے جائیں ۔ہماری کوشش آپ کی بھلائی کے لیے ہے ۔ہمیں اپنے لیے خیرخواہ پائیں تو ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے گا۔

نوٹ:آپ اے آئی سے متعلقہ معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

رابطہ نمبر:03462914283

وٹس ایپ:0311226835 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...