پرامپٹ انجینئرنگ کی بنیادی باتیں(2)
تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش
(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)
سوچیں کہ آپ کے پاس ایک ایسا معاون ہے جو ہر سوال کا
جواب دے سکتا ہے، ہر مسئلے کا حل نکال سکتا ہے، اور ہر خیال کو عملی شکل دے سکتا
ہے — بس شرط یہ ہے کہ آپ اسے صحیح طرح بات سمجھا سکیں۔یہی وہ جگہ ہے جہاں پرامپٹ
انجینئرنگ آتی ہے۔یہ محض جملہ لکھنے کا فن نہیں، بلکہ ایک ایسا پل ہے جو انسانی
خیالات کو مشین کی سمجھنے والی زبان میں منتقل کرتا ہے۔آج کے اور کل کے
ڈیجیٹل دور میں، یہ مہارت ایک ترجمہ کرنے والے ماہر کی طرح ہے جو آپ اور
مصنوعی ذہانت کے درمیان رابطہ قائم کرتا ہے۔ مستقبل میں
AI مزید اسمارٹ ہو جائے گا، مگر اس سے بہترین فائدہ وہی
اٹھا سکے گا جو پرامپٹ لکھنے کی سائنس اور آرٹ دونوں جانتا ہو۔
جی قارئین:کچھ بات سمجھ آئی ۔چلیں سمجھ آجائے گی ۔بس آپ کچھ لمحے اس مضمون کو پوری
توجہ کے ساتھ پڑھنے کے لیے صرف کیجئے ۔سب سمجھ آجائے گا۔
پرامپٹ کسے کہتے ہیں؟
پرامپٹ (Prompt)
وہ ہدایت یا سوال ہے جو آپ کسی
AI ماڈل کو دیتے ہیں تاکہ وہ اس پر عمل کر کے مطلوبہ نتیجہ
پیدا کرے۔یہ ہدایت ایک لفظ سے لے کر تفصیلی پیراگراف تک ہو سکتی ہے۔
مثال کے طور پر
Write
a poem about rain in the style of Allama Iqbal"
یہ ایک پرامپٹ ہے جو
AI کو ایک مخصوص اسٹائل میں نظم لکھنے کا حکم دیتا ہے۔یعنی
مصنوعی ذہانت سے اسی کی زبان میں بات کرنے کی مہارت ہی پرامٹنگ ہے ۔
پرامپٹ کی اقسام
پرامپٹ کئی انداز میں لکھے جا سکتے ہیں، لیکن بنیادی
طور پر تین اہم قسمیں ہیں:
1. Instruction-based Prompts
یہ وہ پرامپٹ ہیں جو سیدھا
AI کو کوئی کام کرنے کا حکم دیتے ہیں۔مثال:"کراچی کے موسم پر ایک
مختصر خبر لکھو"
یہاں آپ نے سیدھا ٹاسک بتا دیا ہے۔
2. Context-based Prompts
ان میں آپ AI کو
پس منظر یا صورتحال سمجھا کر پھر کام دیتے ہیں، تاکہ وہ زیادہ درست اور متعلقہ
جواب دے۔
مثال:"تم
ایک تجربہ کار ٹور گائیڈ ہو۔ مجھے لاہور کی دو دن کی تفریحی پلاننگ بنا کر دو، جس
میں تاریخی مقامات اور مقامی کھانوں کی تفصیل ہو"اس
میں پہلے
رول (کردار) یا سیاق و سباق دیں، پھر ٹاسک بتائیں۔
3. Question-based Prompts
یہ وہ پرامپٹ ہیں جن میں آپ
AI سے سیدھا سوال کرتے ہیں۔مثال:"پاکستان
کا سب سے اونچا پہاڑ کون سا ہے اور اس کی بلندی کتنی ہے؟"اس
میں سوال
واضح اور مخصوص ہو، تاکہ جواب بھی درست آئے۔
قارئین:آئیے ذراسمجھتے ہیں ۔اے آئی ماڈلز ہمارے دیے
گئے پرامٹ کو سمجھتے کیسے ہیں ؟۔۔
AI ماڈلز پرامپٹ کو کیسے سمجھتے ہیں؟
AI
ماڈلز، جیسے GPT،
آپ کے الفاظ کو اعداد اور نمبروں
(tokens) میں
تبدیل کرتے ہیں۔یہ ماڈلز اربوں جملوں اور ڈیٹا پر تربیت پاتے ہیں، اور وہ آپ کے
پرامپٹ کو ان تربیتی مثالوں سے ملاتے ہیں۔وہ معنی، انداز اور تناظر کو پکڑ کر
نتیجہ بناتے ہیں — لیکن یہ سب اسی وقت بہتر کام کرتا ہے جب آپ کا پرامپٹ صاف، مکمل
اور منظم ہو۔
انسانی زبان اور مشین کی زبان کا بنیادی فرق
انسانی زبان میں ہم اشاروں، جذبات، اور غیر لفظی ابلاغ
سے بھی مطلب سمجھ لیتے ہیں، لیکن مشین صرف وہی سمجھے گی جو آپ نے لکھا ہے۔انسانی
زبان لچکدار ہے، جبکہ مشین کی سمجھ ڈھانچے
(Structure) پر
منحصر ہے۔اسی لیے پرامپٹ انجینئرنگ میں یہ جاننا ضروری ہے کہ مشین کو آپ جتنا
واضح اور منظم لکھ کر دیں گے، اتنا ہی بہتر نتیجہ آئے گا۔
قارئین آئیے ذرا ہم مثالوں سے کمزور پرامٹ اور مضبوط
پرامٹ کے مابین فرق سمجھتے ہیں تاکہ جب
آپ اس ٹول کو استعمال کریں تو آپ کو آسانی ہو۔
کمزور پرامپٹ:"پانی
کے بارے میں بتاؤ"
قارئین :یہ بہت عام ہے۔
AI کو نہیں پتہ کہ آپ کو سائنسی، تاریخی، یا مذہبی پہلو
چاہیے۔یا کسی اور پہلو سے آپ معلومات کا ذخیرہ چاہتے ہیں ۔
مضبوط پرامپٹ:
"پانی
کی سائنسی اہمیت پر 150 الفاظ کا ایک مضمون لکھو، جس میں اس کے کیمیائی خواص،
انسانی زندگی میں کردار، اور ماحولیاتی اثرات شامل ہوں، آسان زبان میں"۔اب
AI کو بالکل پتہ ہے کہ آپ کو کیا چاہیے، کتنے الفاظ میں،
اور کس انداز میں۔
قارئین:ہماری
کوشش ہے کہ جو بھی موضوع آپ کے لیے مفید ہو ہم اپنی اسٹڈی اور کئی دنوں کی محنت
کے بعد حاصل شدہ علمی مواد کو آپ تک پہنچائیں تاکہ وہ درست اور مفید معلومات آپ
کی زندگی میں رنگ بھرسکے ۔ہماری کوشش آپکو اچھی لگے تو ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے
گا۔
نوٹ:آپ ہم سے تعلیمی میدان اور پروفیشنل لائف کے حوالے سے کیرئیر کونسلنگ کے لیے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں