بچوں کو ہوم ورک کروانے کے دلچسپ طریقے تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش دوٹھلہ نکیال آزادکشمری ہم سب ہی اپنے بچوں کو پڑھانے بلکہ بہتر سے بہترین اسکول میں پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔بچہ جب اسکول جاتاہے تو اُسے ہوم ورک بھی ملتاہے ۔عمومی رویہ تو یہ نظر آتاہے کہ والدین اپنے سر سے ٹالنے یا پھر کسی عذر کی بناپر بچوں کو ٹیوشن سنٹربھیج دیتے ہیں کہ اسکول جانے ٹیوشن والے جانیں اور بچہ جانیں ۔جبکہ یہ رویہ قدرے مناسب نہیں ۔ہم نے سوچاکیوں نہ اس مشکل کو بھی آسان بنانے کی کوشش کی جائے ۔تاکہ والدین ہوم ورک کو بوجھ نہ سمجھیں بلکہ ایک ایکٹیویٹی کے طورپر روٹین کا حصہ سمجھ کر بچوں کے لیے کاموں کو آسان بناسکیں ۔اس حوالے سے ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایسے طریقے کہ بچے کے لیے ہوم ورک کو کیسے آسان سے آسان اور موثر سے موثر ترین بنایاجاسکتاہے ۔آئیے ۔ان مشوروں و نکات کو جانتے ہیں۔ بچوں کو ہوم ورک کروانے کا عمل اکثر والدین کے لیے ایک مشکل کام ہوتا ہے، لیکن اگر اسے سمجھداری اور مثبت انداز میں کیا جائے تو یہ آسان اور مؤثر بن سکتا ہے۔ یہاں چند عملی نکات دیے گئے ہیں جو بچوں کو ہوم ورک کرنے کی طرف راغب کرنے میں...