آر ٹیفیشل انٹیلیجنس کے زندگی پر مثبت اثرات تحریر:ڈاکٹر ظہوراحمددانش (ایم اے ماس کمیونیش/ڈی ایچ ایم ایس ) دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر مصنوعی ذہانت تیزی سے ہماری دنیا کو بدل رہی ہے، اور اس کے مثبت اثرات تیزی سے واضح ہو رہے ہیں۔ ہم آپ کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ اس ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہرگز پریشان نہ ہوں ۔بلکہ آپ خود کو قابل بنائیں اپنی صلاحیتیں بڑھائیں اور ٹیکنالوجی کے فرینڈلی یوزر بن جائیں ۔یہ آپ اور ہماری سہولیات کے اسباب ہیں جنھیں ہم اختیار کرکے اپنے لیے آسانیاں پیداکرسکتے ہیں ۔آپ پریشان نہ ہوں بلکہ جو وقت آپ کا پریشانی میں صرف ہوگا اور جو طاقت آپ فکروں و اندیشوں میں صرف کریں گے وہی energy آپ ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں صرف کردیں تو آپ نتائج خود محسوس کریں گے ۔آئیے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ صحت و تندرسی کے میدان میں مدد گار ابتدائی بیماری کا پتہ لگانا: Healthcare: AI سے چلنے والے نظام ابتدائی مراحل میں بیماریوں کی شناخت کے لیے طبی امیجز اور مریض کے ڈیٹا کا تجزیہ کر سکتے ہیں، جس سے علاج کی تاثیر میں اضافہ ہوتا ہے۔ منشی...