بچوں کی غلط عاد تیں ختم کرنے کے طریقے Breaking bad habits in children تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) بچے تو بچے ہوتے ہیں یہ اپنے ارد گرد سے بہت کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں وہ اچھا بھی ہوسکتاہے اور بُرابھی ۔چنانچہ بعض مرتبہ بچوں میں ایسی عادات Developed ہورہی ہوتی ہیں جو بچوں کی شخصی تعمیر کے لیے کسی طورپر بھی درست نہیں ہوتی ۔یہ چھوٹی چھوٹی غلط عادتیں وقت کے ساتھ ساتھ بڑی غلط عادتوں کا محرک بھی بن سکتی ہیں ۔چنانچہ اپنے بچے کی نقل و حرکت پر غور کریں عادات و اطوار کو نوٹ کریں اور جہاں کمی پائیں اُسے پوراکرنے کی کوشش کریں ۔ قارئین:آئیے یہاں ہم آپ کو کچھ Tips بت اتے ہیں ۔جن کی مددسے آپ بچوں کی غلط عادات چھوڑانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ عادت کی شناخت کریں اور وجہ کو سمجھیں۔ Identify the Habit and Understand the Cause مشاہدہ : Observation : والدین کے لیے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی عادات پر نظر رکھیں ۔بچہ ایسی کی غیر معمولی حرکات کرتے ہیں جو غیر مناسب ہیں ۔ بات چیت : Communication : اپنے بچے سے اس کی عادت کے بارے میں پرسکون ا...