بچوں كو خوش ر ہنے کے طریقے سیکھائیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش آپ اپنے بچوں کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں ؟تو کیا فقط آپ کی خواہش کرنے یا سوچنے سے بچے خوش رہناشروع ہوجائیں گے یااس کے لیے آپ کو کوئی لائحہ عمل تیارکرناہوگا۔یقینا آپ کا جواب ہوگاکہ بچوں کے خوش رہنے کے طریقے سیکھنے ہوں گے ۔ ہم بھی آپ کو کچھ ایسی ٹپس دیتے ہیں ۔جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کے آنگن میں پرورش پاتے بچوں کو خوش دیکھ سکیں گے ۔بچوں کو خوش رہنے کے انداز و طریقے سیکھانا ان کی جذباتی تندرستی کو فروغ دیتاہے، مثبت عادات کو فروغ ملتاہے، نیز زندگی کے بارے میں ایک صحت مند نقطہ نظر پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے ۔بچوں کو خوش رکھنے کے حوالے سے کچھ ٹپس ہیں پہلے وہ جان لیجئے ۔ بچوں میں خوشی کو فروغ دینے کے کچھ طریقے یہ ہیں: اظہارِ رائے کی حوصلہ افزائی کریں: Encourage self-expression ایسا ماحول بنائیں جہاں بچے اپنے خیالات، احساسات اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار میں محفوظ محسوس کریں۔ ان کی بات توجہ سے سنیں، ان کے جذبات کی پزیرائی ہو۔ شکر گزاری سکھائیں: Teach gratitude: بچوں کو ان کی زندگی کے مثبت ...