جانورو ں کی خوراك اور ریگولیٹری فریم ورک(حلال فوڈسیریز) Halal Feed and Regulatory Framework تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) ہم خود بھی خوراک استعمال کرتے ہیں اور اس کائنات میں بسنے والے چرند پرند حیوانات ،نباتات بھی خوراک سے اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں ۔ہم انسان جانورو ں کا گوشت ازرائے خوراک استعمال کرتے ہیں یعنی وہ جانور جن کو شریعت نے ہمارے لیے حلال قراردیاہے ۔عالمی تناظر میں حلال فوڈ انڈسٹری ایک بہت بڑی مارکیٹ بن چکی ہے ۔چنانچہ میں ڈاکٹرظہوراحمددانش حلال فوڈ کے حوالے گاہے گاہے معلومات مضامین آگہی و شعور کی بیدارکے لیے تحریر کرتارہتاہوں جو آپ قارئین کے لیے پیش بھی کرتاہوں ۔اس مضمون میں ہم جانوروں کی خوراک اور قانونی ضابطوں کے حوالے سے کچھ اہم باتیں آپکوبتائیں گے ۔جس سے آپ ایک اچھی معلومات حاصل کرسکیں گے ۔آئیے بڑھتے ہیں موضوع کی جانب۔ بائیوسیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے متعلق زبردست معلومات جاننے کے لیے کلک کیجئے حلال خوراک کی تیاری کے تناظر میں جانوروں کی خوراک پر قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ایک تحقیقی مطالعہ میں ان قوانین، ضوابط اور معیارات کا جائزہ...