نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جادو ٹونے کی علامات



جادو ٹونے کی علامات

مترتب:ڈاکٹرظہوراحمددانش

جادو جب بھی کسی انسان پر ہوتا ہے تو اس کی واضح علامات ہوتی ہیں شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کسی پر جادو ہو اور اس میں کوئی علامت بھی نہ پائی جائے یاد رہے کہ یہ علامات بکثرت بار بار ظاھر ہوتی ہیں۔
پوری توجہ سے آپ ہماری توجہ طرف متوجہ ہوں ۔۔۔اب ہم بتانے جارہے ہیں کہ جادوکی کیاکیا علامات ظاہرہوں گیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو بڑھتے ہیں ان علامات کی جانب:

جادو کی علامت ہر مرحلے میں مختلف ہوتی ہے!!
نیند میں جادو کی علامات میں سے چند یہ ہیں!!
1
۔ہوا میں اڑنا،2۔ سمندر پہاڑ دیکھنے،!!

3۔ درندے شیر کتا جنگلی جانور سانپ بچھو چھپکلی بلی ، قربانی کے جانور بڑا گوشت دیکھنا بندر بیل اونٹ خنزیر وغیرہ


4
۔نیند میں رونا چیخنا یا ہنسنا آوازیں دینا جھٹکے لگنا جیسے کسی نے پکڑ کر ہلایا ہے کسی کو اپنا پیچھا کرتے دیکھنا اور خوفزدہ ہو کر بھاگنا!!!

5۔برھنہ مناظر دیکھنا یا کسی کو جنسی زیادتی کرتے محسوس کرنا

کلک کریں مضمون پڑھیں
ڈراونی شکلیں دیکھنا خود کو بلند جگہ سے گرتا دیکھنا نیند کا کچا ہونا!!
رات کو نیند کا نہ آنا نیند میں سختی کے ساتھ ہونٹ چبانا انسانی غلاظت دیکھنا!!
6
۔ قبریں مردے دیکھنا کھنڈرات میں خود کو دیکھنا ویران جگہوں پر دیکھنا!!!
اونچے لمبے یا چھوٹے قد کے سیاہ ہیولے دیکھنا جاگنے کے بعد خواب بھول جانا!!
7
۔ سوتے میں دیکھنا کہ اسے کوئی چیز کھلائی جا رہی ہے اور جاگنے کے بعد اس کو محسوس کرنا کہ کچھ کھایا ہے!!!
8
ـ غیر مسلموں کے شعار دیکھنا



یہ وہ علامات ہیں جو کسی بھی جادو کے شکار شخص کے نیند کی صورت میں ظاہرہوں گیں ۔

لیکن جاگتے کی علامات بھی تو جاننا ضرور ی ہیں ۔۔۔آئیے بڑھتے ہیں کہ جاگتے میں کسی انسان میں جادوٹونے کی علامات کیسی کیسی ہوں گیں ؟

1۔جاگنے کے بعد جسم کا درد کرنا بہت تھکاوٹ محسوس کرنا
2
۔طبیعت میں چڑچڑا پن اورتنھائی پسند ہو جانا
3
۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید غصہ آنا اور اگر غلطی اپنی بھی ہو تب بھی اقرار نہ کرنا
4
۔رشتہ داروں گھر والوں اور دوست احباب سے بلاوجہ اچانک بڑے بڑے جھگڑے پیدا ہو جانا بہت زیادہ شکوک پیدا ہونا ازدواجی معاملات منقطع ہو جانا
5
۔ہر وقت یہ محسوس ہونا کہ کوئی دیکھ رہا ہے کوئی میرے ساتھ ہے
انجانا سا خوف کہ گھر سے نکلا تو مر جاوں گا موت کے وسوے آنا کہ آج مر جاوں گا کل مر جاوں گا
6
۔ذھن کا ماؤف ہو جانا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جانا
محسوس کرنا کہ یہ کام کوئی زبردستی کروا رہا ہے یا کہلوا رہا ہے
گھر والوں بیوی بچوں والدین بہن بھائیوں سے نفرت محسوس کرنا
غیر ارادی حرکات کا سر زد ہونا
7
۔سر سینے کمر کے نچلے حصے یا کندھوں میں دباو بوجھ اور درد محسوس ہونا جسم کے کسی ایک حصے میں عموما سر یا معدے میں مستقل درد رہنا اور دوائی سے افاقہ نہ ہونا اور متلی ہونا یا قے آنے کا احساس ہونا لیکن نہ آنا پاوں کی ایڑیوں اور پنڈلیوں میں درد رہنا!
8
۔آنکھوں میں تیز چمک کا پیدا ہونا سانس لینے میں تنگی ہونا اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
9
۔سستی کا عادی ہو جانا بکثرت جمائیاں آنا بہت زیادہ بھولنا اور بکثرت نیند کا آنا
10
۔نماز قرآن اذان وغیرہ سے کراھت تنگی محسوس ہونا اور دین کے بارے کفریہ خیالات آنا مسجد جانے سے گھبرانا دل کا تنگ پڑنا
بیت الخلاء میں دیر تک ٹہرنا اور گناہوں کی جانب شدت سے لپکنا
11
۔بلاوجہ رونے کا دل کرنا گھر میں دل نہ لگنا بے چین رہنا
12
۔ایسا محسوس ہونا کہ کوئی آوازیں دے رہا ہے
13
۔جسم میں کٹ لگنا خون کے چھینٹے گرنا جسم پر بال نظر آنا
بالوں اور کپڑوں کا کٹنا آنکھوں کے سامنے دھاگے بال سانپ وغیرہ نظر آنے
14
۔بہت سخت بدبو کا محسوس ہونا منہ سے یا جسم سے پیٹ میں بہت زیادہ گیس کا ہونا
15
۔کاروبار کا اچانک بند ہو جانا!!
16
۔بعض لوگوں کے چہرے برے نظر آنا ان کے دیکھتے ہی نفرت کے جذبات پیدا ہونا

17۔رشتوں کا آنا لیکن بلا سبب بات ٹوٹ جانا
18
۔خواتین کے پیریڈ میں بے ضابطگی
19
۔ ایسا محسوس ہونا کہ کسی نے سوئی چبھوئی ہے اس کی تکلیف کا محسوس کرنا یا یوں لگنا جیسے کسی نے سر میں کوئی ٹھنڈی باریک نوکیلی چیز داخل کی ہے

ایک بات ذہن نشین کرلیں :اگر مریض جسمانی طور پر بیمار ہو اور ڈاکٹر اس کی بیمارے کے بارے حتمی رائے نہ دے رہے ہوں ہر ایک کی مختلف رائے ہو ڈاکٹری رپورٹس کلیئر ہوں تو یہ بھی جادو کہ واضح نشانی ہے
ہمارے سامنے ایک صورت یہ بھی پیداہوتی ہے کہ جس مرد،عورت یا بچے پر جادوٹونا کہ اثرات ہوں گے جب بھی اس کو دم کیاجائے گا۔اس پر کچھ اس طرح کی علامات سامنے آئیں گیں ۔جو آپ ضرور نوٹ کرلیجئے گا

1۔دم کرنے والے کے چہرے کو بدنما دیکھنا یا اس سے خوف کھانا یا مضحکہ خیز صورت میں دیکھنا
2
۔دم کے درمیان جسم میں جیونٹیاں چلتی محسوس ہونا
3
۔شدت سے رونے یا قہقے لگانے کو دل کرنا
4
۔بہت زیادہ بے چینی شدید غصہ اور اٹھ کر بھاگ جانے کو دل کرنا
5
۔دم کے درمیان شدید نیند کا آنا
6
۔جسم کے عموم پیٹ اور چہرے کا پھولا ہوا محسوس ہونا
7
۔بازو ٹانگ وغیرہ کا سختی سے اکڑنا کندھے اور سر میں شدید بوجھ محسوس کرنا
8
۔معدے میں درد محسوس کرنا جیسے کوئی چیز گیند کی شکل میں گھوم رہی ہے
9
۔غیر ارادی طور پر تیزی سے حرکات کرنا جسم کا گرم ہونا
10
۔ دم کے بعد یوں لگنا کہ کسی نے سارے جسم کی ڈنڈے سے پٹائی کی ہے یا اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا اور خوشگوار محسوس کرنا

اللہ پاک ہمیں جادوٹونے کے اثرات سے محفوظ فرمائے ۔جو لوگ یہ قبیح کام کرتے ہیں اللہ پاک انھیں ہدایت عطافرمائے ۔اللہ پاک سے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت و خیر و بھلائی کی دعاکرتے رہاکریں ۔اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ایک اور نئے مضمون کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے ۔تب تک کے لیے ۔۔۔اللہ حافظ ۔۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...