نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

زندگی کے سنہرے ارادے (نئے سال کے آغاز پر)




 

زندگی  کے سنہرے ارادے (نئے سال کے آغاز پر)

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

زندگی اپنی رفتار سے گزررہی ہے ۔ہربارہ ماہ کے بعد ہم ایک نئے سال کا آغاز کررہے ہوتے ہیں اور سال کے اختتام پر یاتو کف افسوس مَل رہے ہوتے ہیں یاپھرگزشتہ سال کی کامیابیوں کے ترانے گارہے ہوتے ہیں ۔خیر بات طویل ہوجائے گی۔دن مہینے اور سال گزرگئے ۔کیا کھویاکیاپایا؟یہ ہرفرد اپنامحاسبہ کرسکتاہے ۔مگر  میں نئے سال کے حوالے سے کچھ مشورے آپ پیاروں سے shareكرنا چاہتاہوں ۔امید ہے کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے ۔

نئے سال کا آغاز ہے اس موقع پر ہم ہم اپنے لیے نئے اہداف بناتے ہیں ۔اپنے ارادوں و عزائم کا اظہار کرتے ہیں ۔کرنا بھی چاہیے ۔آئیے اب کی بار ہم کچھ ایسی باتوں کو بھی اپنے goal میں شامل کرلیتے ہیں ۔

صحت و بہتری:

نئے سال میں میں اپنی صحت  كا خيال رکھوں گا۔روزانہ ورزش  کروں گا۔حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپنے شب وروز گزارنے کی کوشش کروں گا۔

ضدی بچوں کی تربیت کے متعلق مضمون پڑھیں 

تعلیم اور ترقی:

نئے سال میں  اپنے knowledgeكوincrease كروں گا۔

جدید معلومات سیکھنے کے ذرائع اپناوں گا۔

اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے کورسز کروں گا۔

کتب کا مطالعہ اور اہل علم کی صحبت اختیار کروں گا۔

اپنے قابلیت میں اضافے اور ہنر مند بننے کے لیے ایجوکیشن میں وقت صرف کروں گا۔

پروفیشنل گروتھ:

"میں نئے سال میں اپنی پیشہ ورانہ گروتھ میں بڑھتی ہوئی پیشرفت کی منصوبہ بندی کروں گا۔

اپنے ادارے و فرم کے سسٹم میں اسکلز کو بہتر سے بہترین بناوں گا۔

اپنے ڈیپارٹمنٹ میں  اخلاقی اعتبار سے اور معاشی اعتبار سے خود کو نمایاں بنانے کی کوشش کروں گا۔

ذاتی ترقی:

اپنی  ترقی کے لیے نئے سال کے موقع پر کچھ مضبوط ارادے اور گول ترتیب دے دیجئے ۔

o        میں اس سال ایک نئی مہارت سیکھوں گا

o        اپنے مراسم اور اپنی پی آر مضبوط بناوں گا۔

o        اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنائیں

o        اپنے گیٹ اپ میں بہتری لاوں گا۔

·         پیشہ ورانہ کامیابی

اپنے پیشہ کے اعتبار سے ترقی کے زینے طے کرنے کے لیے کچھ گول بنالیجئے

o        میں اپنے ملازمت اگلے گریڈ میں ترقی کروں گا

o        اپنے ملازمت میں بہتر سے بہترین ادارے کو جوائن کروں گا

o        اپنا کاروبار شروع کروں گا

o        اپنی کمپنی بناوں گا

o        اپنے کاروبار کو وسعت دوں گا۔

معاشی استحکام

میں آپ اور ہم سب جب تک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوتے ہمارے ارادے کھوکھلے نعرے ہی ثابت ہوسکتے ہیں ۔کیا ہی اچھا ہوکہ نئے سال میں معاشی استحکام کی پلاننگ کرلی جائے ۔کچھ ارادے اور گول بنالیجئے ۔

o        میں اپنی بچت میں اضافہ کروں گا

o        میں اپنے قرضوں کو ختم کروں گا

o        اپنی سرمایہ کاری کو بڑھاوں گا

o        اپنی ذاتی مالی منصوبہ بندی  بناوں گا

o        فضول اخراجات کو کنٹرول کروں گا

o        بجٹ مینجمنٹ کے طریقے سیکھوں گا۔

سیر و تفریح

میں آپ اور ہم سب اس کائنات میں جی رہے ہیں ہمیں اس کی سیر بھی کرنی چاہیے تاکہ ہم اس کائنات  کی بہاروں و نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوسکیں ۔نئے سال کی پلاننگ میں سیر و تفریح کے لیے بھی اپنا روڈ میپ بنالیجئے ۔جیسے

o        میں اس مرتبہ نئی نئی جگہوں کو ایکسپلور کروں گا

o        سفر کے ذریعے دوسرے کلچر اور نظام زندگی کو سمجھنے اورسیکھنے کی کوشش کروں گا

o        اللہ کی زمین پر جہاں بھی جاوں گا اللہ کے بندوں تک اللہ پاک کا پیغام پہنچاوں گا

o        سیر و تفریح کو محبتیں عام کرنے اور اپنائیت بانٹنے کا ذریعہ بناوں گا

فلاحی کام :

وقت اپنی رفتار سے گزررہاہے کیا ہی اچھا ہو کہ اب کی بار ہمارے فیوچر گول میں فلاح کام بھی شامل ہوجائیں ۔

میں اپنے سے جُڑے رشتوں کی مالی مدد کروں گا۔

میں اپنے پیشہ سے وابستہ افراد کے لیے خیرخواہی کے مواقع فراہم کروں گا۔

اپنے گھر ،محلے اور علاقے کے لیے تعمیر کاموں کی منصوبہ بندی کروں گا

لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے اور مستقل بنیادوں پر ان کے لیے  آسان راستے ہموار کرنے کی کوشش کروں گا۔وغیرہ وغیرہ

بھرپور زندگی

یہ زندگی ایک مرتبہ ملی ہے اس کو خوب اور بھرپور گزائیے ۔

میں اپنے شب و روز بھرپورخوشیوں کے ساتھ گزاروں گا۔

اندیشوں و فکروں و الی زندگی سے آزاد مسکراتی کھِلکھلاتی زندگی گزاروں گا۔

میں خوش رہوں گا اور خوشیاں بانٹوں گا۔

مایوسی سے بچوں گا اور مایوسوں کے لیے امید بنوں گا۔

قارئین:

ہم نے کوشش کی ہے کہ ماضی کے تجربوں و مشاہدوں سے سیکھ کر مستقبل کی راہ پر گامزن ہوسکیں ۔ماضی کی محرومیاں ،ناکامیاں اور خامیاں سب ہمارے لیے ایک سبق تھیں ۔ان سے سیکھ کرآگے بڑھیں اور بڑھتے چلے جائیں ۔ہماری تحریر آپ کی زندگی میں بہتری کا باعث بنے تو ہمارے لیے دعاضرور کردیجئے گا۔

نوٹ:ہمارا عزم خیر کی بات بتانا،خیر پر عمل کرنا ہے ۔آئیں اس سفر میں آپ بھی ہمارے ہم سفر بنیں ۔آپ ویڈیوز کے لیے ہمارایوٹیب چینل DrZahoorDanishوزٹ کرسکتے ہیں ۔دنیا کے مختلف موضوعات پر بہترین اور مستند معلومات کے لیے آپ ہمارا بلاگIslamicrevolutionpk.blogspot.com وزٹ کرسکتے ہیں ۔۔رابطہ نمبر:03462914283-وٹس ایپ:03112268353

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

ختم نبوت كے پہلے شہید کی داستان

      ختم نبوت كے پہلے شہید کی داستان  ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تحریر:حافظہ نورالایمان بنت ظہوراحمد دانش (دو ٹھلہ نکیال آزادکشمیر ) تمہید : اللہ  پاک نے حُضور نبیِّ کریم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کو دنیا میں تمام انبیا و مُرسلین کے بعد سب سے آخر میں بھیجا اور رسولِ کریم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    پر رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم فرمادیا۔ سرکارِ مدینہ    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کے زمانے یا حُضورِ اکرم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کے بعد قیامت تک کسی کو نبوت ملنا ناممکن ہے ، یہ دینِ اسلام کا ایسا بنیادی عقیدہ ہے کہ جس کا انکار کرنے والا یا اس میں ذرہ برابر بھی شک و شبہ کرنے والا کافر و مرتد ہوکر دائرۂ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے سابقہ شماروں میں قراٰن و حدیث اور تفاسیر کی روشنی میں اس عقیدے کو بڑے عمدہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ عقیدۂ ختمِ نبوت صحابۂ کرام ، تابعین ، تبع تابعی...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...