زندگی کے سنہرے ارادے (نئے سال کے آغاز پر) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش زند گی اپنی رفتار سے گزررہی ہے ۔ہربارہ ماہ کے بعد ہم ایک نئے سال کا آغاز کررہے ہوتے ہیں اور سال کے اختتام پر یاتو کف افسوس مَل رہے ہوتے ہیں یاپھرگزشتہ سال کی کامیابیوں کے ترانے گارہے ہوتے ہیں ۔خیر بات طویل ہوجائے گی۔دن مہینے اور سال گزرگئے ۔کیا کھویاکیاپایا؟یہ ہرفرد اپنامحاسبہ کرسکتاہے ۔مگر میں نئے سال کے حوالے سے کچھ مشورے آپ پیاروں سے share كرنا چا ہتاہوں ۔امید ہے کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے ۔ نئے سال کا آغاز ہے اس موقع پر ہم ہم اپنے لیے نئے اہداف بناتے ہیں ۔اپنے ارادوں و عزائم کا اظہار کرتے ہیں ۔کرنا بھی چاہیے ۔آئیے اب کی بار ہم کچھ ایسی باتوں کو بھی اپنے goal میں شامل کرلیتے ہیں ۔ صحت و بہتری : نئے سال میں میں اپنی صحت كا خيال رکھوں گا ۔ روزانہ ورزش کروں گا۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپنے شب وروز گزارنے کی کوشش کروں گا۔ ضدی بچوں کی تربیت کے متعلق مضمون پڑھیں تعلیم اور ترقی : نئے سال میں اپ نے knowledge كو increase كرو ں گا۔ جدید معلومات سیکھنے کے ذرائع اپناوں گا۔ ا...