نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

انار کے فائدے صحت پائیں



انار کے فائدے صحت پائیں

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

انار کھانے کے بے شمار فائدے دنیا میں پائے جانے والے چند بہترین صحت مند پھلوں میں انار ایک پھل ہے ۔ یہ ایک گول سخت اور چمکدار لال پیلا پھل ہے جو کہ صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی مزیدار بھی ہوتا ہے ۔ انار کے بے شمار فوائد ہیں ۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ٹیومر خصوصیات موجود ہیں جو کہ وٹامن اے ، سی اور ای کا بہت بڑا ذریعہ ہیں ۔ا س میں فولک ایسڈ folic acid بھی موجود ہے ۔ اس بہترین پھل میں سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس anti oxydants پائے جاتے ہیں ۔

معدے کی بیماری ختم کرے

انار کے چھلکے اور پتوں میں معدے کی بیماری ختم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جیسے کہ ڈائیریا یا اس کے علاوہ ہاضمے کی شکایات وغیرہ ۔

دانتوں کی حفاظت

انار میں موجود اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل anti bacterial خصوصات اسے منہ کی صحت کے لیے بہت مفید بناتی ہیں ۔ یہ دانتوں پر موجود گندگی کو بڑھنے سے روکتا ہے اور دیگر منہ کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔

انیمیا کے لیے بہترین

جسم میں خون کی روانی بڑھانے میں بھی انار بہت مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ انار خون میں آئرن iron کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ دل کے لیے بہت اچھا ہے ۔  سستی ، کمزوری ، نیند اور اس طرح کی کئی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

یاداشت بڑھائے

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انار کا روزانہ پانچ اونس استعمال 28سال سے زائد عمر کے افراد کی یاداشت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے ۔

 

شوگر کنٹرول کرے

شوگر کے مریضوں کے لیے روزانہ انار کا جوس بہت مفید ہے کیونکہ یہ خون کو صاف کرتا ہے ۔ اس پھل کے اندر وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔انار میں کاربو ہائیڈریٹس carbohydrates پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس پھل کو کھانے سے بلد شوگر لیول نہیں بڑھتا ۔

مضبوطی اور تقویت: انار میں وٹامن C، وٹامن K، اور فولیک ایسڈ جیسے عناصر موجود ہیں جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔

متعدد وٹامنز اور معدنیات: انار میں وٹامن C، وٹامن K، وٹامن B5، وٹامن B6، پوٹیشیم، اور آئرن جیسے مختلف وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے مفید ہیں۔

دل کے لئے مفید: انار میں پوٹیشیم potassium  اور انٹی آکسیڈنٹس antioxidant  ہوتے ہیں جو دل کے صحت کے لئے مفید ہیں اور بلڈ پریشر کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

انسولین کنٹرول: انار میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس antioxidant مدد فراہم کرتے ہیں کہ دیابیٹس کے مریضوں کے لئے انسولین کنٹرول میں مددگار ہوتا ہے۔

معدہ کے لئے مفید:

انار میں ایسی غذائیت پائی جاتی ہے جونظام ہاضمہ کوبہتر بناتی ہے  جو معدہ کو تقویت دیتا ہے۔

ہارمونز کی بنا پر فائدہ:

انار میں موجود اجزاء کچھ ہارمونز کو بھی بناتے ہیں جو خصوصاً خواتین کی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں۔

امید ہے کہ انار فائدےپڑھنے کے بعد آپ کا جی کررہاہوگا کہ انارکھائیں ۔ضرور کھائیں یہ اللہ کی عطاکردہ نعمت ہے مگر اللہ پاک کا شکر اداکرنا بھی نہ بھولیے گا جس رب نے آپ اور ہمیں یہ نعمتیں عطافرئی ہیں ۔کسی بیماری میں مبتلاہیں تو انار کے استعمال کے حوالے احتیاطاَ اپنے ڈاکٹرسے ضرور مشورہ کرلیجئے گا۔اللہ پاک تمام بیماروں کو شفاعطافرمائے ۔آمین

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...