گردن میں درد کیوں ہوتاہے ؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (DHMS and RHMP) انسان کا جسم قدرت کا عطاکردہ عظیم عطیہ ہے ۔لیکن جب انسان اس تحفہ کا خیال نہیں رکھتاتو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بگاڑ پیداہوناشروع ہوجاتاہے ۔آج کل ایک مرض عموما نظر آتاہے کہ گردن میں درد کی شکایت ہے ۔ہم نے دفتری نوکری سے وابستہ اور گھریلو خواتین کے حوالے سے بھی یہ شکایات و تکالیف کے حوالے سے قابل رحم باتیں سنیں ۔تو ہم نے یہ ارادہ کیا کہ اپنے قلم کے ذریعے اپنے پیاروں کی اس مشکل کو حل کرنے کی اپنی طاقت و قدرت کے مطابق پوری کوشش کی جائے ۔آئیے بات کو طول دئیے بنا اپنے اصل موضوع کی جانب بڑھتے ہیں ۔ یاداشت کیوں کمزور ہوتی ہے ؟ قارئین:گردن درد کے مختلف محرکات ہیں ۔آئیے سب سے پہلے انھیں جانتے ہیں ۔ Poor posture: : یہ گردن کے درد کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔ آپ کی گردن کے پٹھوں کو آپ کے سر کو اوپر رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، جس سے تناؤ اور درد ہو سکتا ہے۔جو ناقبل برداشت تکلیف کی شکل اختیار کرلیتاہے https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/08/blog...