نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ڈاکٹرظہوراحمد دانش
ماہ شعبان المعظم
 

    امُّ المؤمِنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں :میں نے ایک رات سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو نہ دیکھا تو بقیع پاک میں مجھے مل گئے ،آپصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : کیا تمہیں اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تمہاری حق تلفی کریں گے؟ میں نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!میں نے خیال کیا تھا کہ شاید آپ اَزواجِ مطہرات میں سے کسی کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے۔ تو فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرَہویں رات آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے ،پس قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگاروں کو بخش دیتا ہے۔(سُنَنِ تِرمِذی ج 2 ص183 حدیث739 )
    شعبان المعظم ۔۔ہجری تقویم میں آٹھویں نمبر کامہینا ہے،اس ماہ کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ اسے آقانامدارصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنامہینہ قرار فرمایایعنی(آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا مہینا)۔۔ماہ شعبان میں ہی نصف شعبان کو بڑی رات آتی ہے جسے شب براء ت کہاجاتاہے۔اس رات کو اگراسلامی طور پر صحیح معنوں میں گزارا جائے تو اس میں برکتیں ہی برکتیں ہیں۔۔۔۔
     حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن ابی قیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے امُّ المؤمنین سَیِّدَتُنا عائِشہ صدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو فرماتے سنا:انبیا کے سرتاج ، صاحب معراج صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پسندیدہ مہینا شعبانُ المُعَظَّم تھا کہ اس میں روزے رکھا کرتے پھر اسے رَمَضانُ الْمُبارَک سے ملادیتے۔
    ماہ شعبان ہی میں مرنے والوں کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ماہ شعبان میں اکثرروزے رکھنا سنت نبوی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلمہے۔۔نصف شعبان کو بعدنمازمغرب 6 نوافل اداکئے جاتے ہیں 2 نفل دارازیئ عمربالخیر۔2 نفل دافع بلا۔اور2 نفل رب عَزَّوَجَلَّ مخلوق کی محتاجی سے محفوظ رکھے۔
15 شعبان کو بیری کے پتوں کو پانی میں گرم کرکے اس پانی سے غسل کرنا پوراسال جادوسے حفاظت ہے۔
    نصف شعبان کو دعائے نصف شعبان بھی پڑھی جائے۔نصف شعبان بھلائیوں والی رات ہے مگر اس رات نازک فیصلے بھی ہوتے ہیں۔۔خود کو ہمیشہ ہی گناہوں سے دوررکھنا چاہئے مگر اس رات میں شیطان کی جانب سے رنگ برنگے طریقے سے مسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے آتش بازی جیسی حرام چیزوں نے جگہ بنالی ہے اس فرسودہ کام سے خود کو بھی دور رکھیں اور اپنے بچوں اور دیگرلوگوں کو بھی بچنے کی تلقین کرنی چاہئے۔۔۔آتش بازی کے بارے میں اسلامی کتابوں میں درج ہے کہ یہ (نمرود) کی ایجاد ہے۔
    اسی رات کو قبرستان جاناچاہئے بزرگان دین کے مزارات کی زیارات کرنی چاہئے فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کرنا چاہئے۔عاشقان رسول کو بالخصوص اہتمام کرنا چاہئے کہ اس رات کو نوافل ادا کریں۔قرآن کریم کی تلاوت کریں اورکوشش کرکے ماہ شعبان سے قبل ہی دعوت اسلامی کے رسالے (آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کامہینا)کا مطالعہ کریں،ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ عبادات میں دل لگے گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...