نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

بچوں کو غلطی ماننے کا ہنر سکھائیں

بچوں کو غلطی ماننے کا ہنر سکھائیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) بچے فطری طور پر ناسمجھ اور سیکھنے کے عمل میں ہوتے ہیں۔ ان سے غلطیاں ہونا ایک عام بات ہے، لیکن ایک بہترین تربیت یافتہ بچہ وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کو ماننے اور ان سے سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ بدقسمتی سے، بہت سے بچے غلطی کو تسلیم کرنے میں جھجھک محسوس کرتے ہیں یا پھر وہ غلطی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو غلطی ماننے کا ہنر سکھائیں تاکہ وہ ایک بااعتماد، دیانتدار اور کامیاب انسان بن سکیں۔ کردار کی مضبوطی جو بچہ اپنی غلطی ماننے کی عادت ڈال لیتا ہے، وہ سچ بولنے، ایمانداری اور بہتر فیصلہ سازی کی طرف راغب ہوتا ہے۔ "Honesty is the first chapter in the book of wisdom." – اعتماد میں اضافہ : غلطی تسلیم کرنا بچے کو خود اعتمادی دیتا ہے اور وہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ "Mistakes are proof that you are trying." بہتر تعلقات : جب بچے اپنی غلطیاں ماننا سیکھتے ہیں تو وہ دوسروں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ سچ بولنے ...

بچوں کو قرآن سے محبت کیسے سکھائیں؟

بچوں کو قرآن سے محبت کیسے سکھائیں؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش قرآن پاک ہماری زندگی کی سب سے خوبصورت اور اہم کتاب ہے جو دلوں کو روشن کرتی ہے اور زندگی کو بہترین راستہ دکھاتی ہے۔ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے قرآن سے محبت کریں اور اس کی تعلیمات پر عمل کریں۔ آئیے جانتے ہیں کہ بچوں کو قرآن سے محبت سکھانے کے چند دلچسپ اور مفید طریقے کیا ہیں : خوبصورت آواز میں تلاوت سنائیں : بچے خوبصورت آواز سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے سامنے خوبصورت اور خوش الحانی سے قرآن کی تلاوت کریں یا تلاوت کی آڈیو سنائیں۔ یہ عمل بچوں کے دلوں میں قرآن کی محبت پیدا کرے گا۔ دلچسپ کہانیاں سنائیں : بچوں کو قرآن میں مذکور انبیاء اور نیک لوگوں کے واقعات دلچسپ انداز میں کہانی کی صورت میں سنائیں۔ اس طرح بچے قرآن سے گہری دلچسپی لیں گے۔ قرآن سے دوستی کا ماحول بنائیں : گھر میں قرآن کی تلاوت کا ایک مخصوص وقت رکھیں جس میں تمام گھر والے مل کر قرآن پڑھیں۔ بچوں کو اس میں خاص طور پر شامل کریں۔ اس سے بچوں میں قرآن کی اہمیت کا احساس پیدا ہوگا۔ تحائف اور حوصلہ افزائی : جب بچے قرآن پڑھیں یا یاد کریں تو ان کی حوصلہ افزائی...

آرٹفیشل انٹیلیجنس اور بچوں کی ذہانت کا مستقبل

آرٹفیشل انٹیلیجنس اور بچوں کی ذہانت کا مستقبل تحرير: ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں اپنے بچوں کودیکھتاہوں کچھ عرصے سے میں تشویش کا شکارہوں کہ جب بھی انھیں کوئی عبارت لکھنے ،کسی لفظ کا اسپیلنگ ،کوئی جنرل نالج کی باتیں کریں تو وہ جواب دینے کے لیے موبائل کی جانب ہاتھ بڑھاتے ہیں ۔میٹایا چیٹ جی پی ٹی پر پرامٹ لکھ کر اپنے مسئلے کا حل تلاش کرتے ہیں ۔اس مزاج نے میں کچھ تشوش میں ڈالا۔میں سوچنے پر مجبورہوگیاکہ ہمارے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا آخر مستقبل کیاہوگا۔جس تیزی سے یہ ٹیکنالوجی پر انحصار کررہے ہیں اور اپنی ذہانت کو استعمال کرہی نہیں رہے ۔چنانچہ اِسی ضرورت کے پیش نظر یہ تحریر آپ قارئین کے لیے لکھنا ضرورسمجھا۔تاکہ آپ کی توجہ بھی دلائی جاسکے نیز اس ضمن میں حل پیش کیاجاسکے ۔ قارئین ۔ انسان کی فطرت میں جستجو، دریافت، اور ترقی کا عنصر ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ آج کا دور ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی کا دور ہے، جہاں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) نے زندگی کے ہر پہلو میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ مشینیں خود سیکھ رہی ہیں، سوچ رہی ہیں، اور ہمارے فیصلوں میں مدد کر رہ...

حفظ قرآن کے آسان طریقے

حفظ قرآن کے آسان طریقے   تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) قرآنِ مجید  اللہ پاک کی عزت و شان والی کتاب ہے ۔قرآن دنیا وآخرت کے خطرات سے بچاتا ہے۔ قرآنِ پاک نیک اعمال کو کرنے کی نصیحت کرتا ہے۔ قرآنِ پاک برے اعمال سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ قرآنِ پاک اچھے عمل کے فوائد بتاتا ہے ۔ قرآنِ پاک برے اعمال کے انجام سے ڈراتا ہے۔ قرآنِ پاک برے اخلاق سے دور کرتا ہے۔ قرآنِ پاک غلط عقائد سے محفوظ کرتا ہے۔ قرآنِ پاک جہالتوں سے پاک کرتا ہے۔ قرآنِ پاک دل کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ اَلْغَرَض!قرآنِ پاک گمراہی سے بچاتا ہے اور قرآنِ پاک راہِ حق دکھاتا ہے۔ اللہ کرے ہم تلاوتِ قرآن کرنے والی  اور قرآنی تعلیمات  پر عمل کرنے والی  بن جائیں۔ حدیث مبارکہ میں ہے : اَصْدَقُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی سب سے سچّی بات کتابُ اللہ ہے۔ ( شعب الایمان ۴ / ۲۰۰ ، حدیث ۴۷۸۶ ملتقطاً ) ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ : خَیْرُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی بہترین بات کِتَابُ اللّٰہ   ہے۔  ( مسلم ، کتاب الجمعۃ ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ ص ۳۳۵...