تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش انسانی تاریخ میں بہت سی شخصیات اصلاحِ معاشرہ، قیادت اور اخلاق کے میدان میں نمایاں ہوئیں، مگر اگر نفسیاتی بصیرت، انسانی فہم، جذباتی توازن اور کردار سازی کو ایک جامع نمونے میں دیکھا جائے تو وہ ہستی محمد ﷺ کی ہے۔ جدید نفسیات آج جسے Emotional Intelligence ، Empathy ، Behavioral Reform اور Cognitive Balance کے نام سے تعبیر کرتی ہے، حضور ﷺ نے اسے چودہ سو سال پہلے عملی زندگی میں نافذ کر کے دکھایا۔ 1️ ⃣ جذباتی ذہانت (Emotional Intelligence) آپ ﷺ نے غصے کے علاج کے لیے وضو، خاموشی اور بیٹھ جانے جیسی تدابیر سکھائیں (سنن ابی داؤد) — یہ آج کی سائیکالوجی کی anger management techniques سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔ 2️ ⃣ مثبت طرزِ فکر (Cognitive Framing) آپ ﷺ مشکل حالات میں بھی امید اور رجائیت کا درس دیتے۔ طائف کی اذیتوں کے بعد بددعا کے بجائے ہدایت کی دعا کرنا انسانی نفسیات میں resilience کی اعلیٰ مثال ہے۔ 3️ ⃣ سماجی نفسیات (Social Psychology) مدینہ میں مواخات کا نظام قائم کر کے آپ ﷺ نے اجتماعی ہم آہنگی، احساسِ تعلق اور سماجی استحکام پیدا کیا — جو آج کی زبا...