نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

خوشگوار زندگی کا وظیفہ


 خوشگوار زندگی کا وظیفہ

Wazifa for a Healthy and Blissful Family

مترتب:ڈاکٹرظہوراحمددانش

پرومو:

موجودہ دور میں معاشرے میں اور گھریلو معاملات میں جو بے سکونی ہے وہ محتاج بیاں نہیں بہت کم گھرانے ایسے ہیں جو اپنی خانگی زندگی سے مطمئن ہوں اب تو یہ حالات عام دیکھنے میں آتے ہیں کہ اولاد اپنے والدین سے خوشی نہیں اور والدین اپنی اولاد سے سکون میں نہیں۔ بیوی کو خاوند سے شکایات کے انبار ہیں اور خاوند کو بیوی سے گھروں میں لڑائی جھگڑے، بے سکونی پریشانی بے برکتی اب عام سی بات ہیں اور یہ چیزیں معاشرے کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ آخر ان کا حل کیا ہے؟

آپ relax ہوجائیں ۔ہم آپ کو خوش حال زندگی ،ہنسی مسکراتی زندگی پانے کے لیے بہت ہی زبردست وظائف بتانے جارہے ہیں ۔لیکن اس کے لیے پوری توجہ اور سکون کے ساتھ یہ ویڈیودیکھنی ہوگئی ۔۔۔آپ یہ سمجھ لیں کہ خوشیوں کا راز گھر چل کر آپ کے پا س آیاہے ۔۔۔آج کی ویڈیو صحت منداور خوشیوں سے بھری  زندگی کے لیے بہترین روحانی نسخہ ہے

تمہید:

گھر کی خوشحالی کے لیے اہل خانہ کا دین کے احکام پر عمل کرنا ضروری ہے ، ایک دوسرے کے حقوق اداء کرنا ، بڑوں کے مقام و مرتبے کو پہنچاننا، اُن کا ادب و احترام کرنا ، چھوٹوں کے ساتھ شفقت کا معاملہ کرنا ، اگر کسی کوتاہی پر والد صاحب کی طرف سے تنبیہ اور غصہ کا اظہار ہو، تو غلطی کا اعتراف کرکے اصلاح کی فکر کرنا، اگر بغیر کسی معقول وجہ کے غصہ کا اظہار ہو، تب بھی صبر و تحمل سے کام لینا اور ادب و احترام میں کمی نہ کرنا، دل کو صاف رکھنا ؛ یہ سب باتیں ہیں، جن سے گھر کا ماحول خوشگوار رہتا ہے ، باقی آپ صبح و شام کی مسنون دعاوٴں  و ظائف کے پڑھنے کا اہتمام کریں۔اللہ پاک نے چاہا توآپ اپنی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں مسرتیں ہی مسرتیں پائیں گے ۔

وظیفہ :

توپھر ان خوشیوں کو پانے کے لیے بڑھتے ہیں آج کے وظائف کی جانب :

آپ وضو کیجئے ۔پوری توانائی کے ساتھ اپنے پیارے اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہوئے ۔یاَلسَّلَام 313مرتبہ پڑھ لیجئے ۔ اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔اس وظیفہ کو پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے اللہ تعالیٰ اسے موت کے سوا ہر مرض سے شفا دے گا نیز اس کو پڑھنے والا شیاطین اِنس و جن اور ان کے وسوسہ و سازش سے محفوظ رہتا ہے۔

توپھر دیر کس بات کی آج اور ابھی سے اُٹھیں اور اس وظیفہ کوپڑھنا شروع کرلیجئے

آئیے :بے چینی سے بچتے ہوئے سکھ اور چین پانے کے لیے مزیدوظائف کو بھی معمول بنالیتے ہیں

وظیفہ

ناظرین و سامعین :

الله اسمِ ذاتی ہے، باقی تمام اسمائے مبارکہ صفاتی ہیں اس اسم مبارک کی برکت سے باطنی طہارت اور اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے دلوں کوراحت و سکون نصیب ہوتاہے ۔ انسان کے ایمان کو جلا ملتی ہے اور یقین میں اضافہ ہوتا ہے نیز حصولِ مقاصد میں آسانی ہوتی ہے۔ جو شخص اس وظیفہ کو ’’یَا اَللّٰهُ یَا ھُو‘‘ کے الفاظ سے ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کو ایمان میں استحکام اور کامل یقین سے نواز کر معرفتِ قلب عطا فرما دے گا۔ عرفاء و صوفیاء اسی اسم پاک کا ورد سب سے زیادہ کرتے ہیں۔

ناظرین :ہماراچینل آپکو فراہم کرتاہے آپ کی بہتری اور آپ کی کامیابی کے روحانی حل اور روحانی طریقے ۔آئے دن نئی اور بہترین ویڈیوز کے لیے چینل کو سبسکرائب کرنا بھولیے ۔

وظیفہ :

آئیے :

صحت و سلامتی اور خوشگوار زندگی کو پانے کے لیے مزید وظیفہ بھی جان لیتے ہیں ۔لیکن یادرکھیں اپنے دل کے ساتھ یہ عہد کرلیں کہ ہمارے بتائے ہوئے وظائف آپ دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے کے لیے انھیں بھی بتائیں گے ۔

آئیے :نیکسٹ وظیفہ جانتے ہیں :

 

دنیوی و برزخی زندگی میں امن و راحت کا وظیفہ

اس وظیفہ کو پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ ہر طرح کی ظاہری و باطنی عیب سے بری کر دیتا ہے اور اسے جنت عطا فرماتا ہے، جو شخص  یاباری سات (7) دن مسلسل اس کا ورد کرے اللہ تعالیٰ اس کو امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرمائے گا۔ پس مرگ بھی اس کا جسم قبر میں سلامت رہے گا اور جس سے اسے محبت ہوتی ہے وہ اس کے پاس آتا رہے گا۔

سبحان اللہ !!

ہے نا زبردست و بہترین وظیفہ ۔ہم اسی مشن پرتو کام کررہے ہیں ۔کہ اس سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنے پیاروں کو مستند اور مفید معلومات اور زبردست روحانی  حل بتاسکیں ۔آپ یہ وظیفہ کررہے ہیں توہمیں کامنٹ میں اپنی کیفیت ضروربتادیں ۔اور وظائف کے بعد آپ نے کیاتبدیلی محسوس کی کامنٹ کرنا نہ بھولیے ۔ایک اور ویڈیو کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضرہوں گے ۔تب تک کے لیے اللہ نگہبان

یوٹیوب چینل :Dr Zahoor Danish

 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

ختم نبوت كے پہلے شہید کی داستان

      ختم نبوت كے پہلے شہید کی داستان  ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تحریر:حافظہ نورالایمان بنت ظہوراحمد دانش (دو ٹھلہ نکیال آزادکشمیر ) تمہید : اللہ  پاک نے حُضور نبیِّ کریم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کو دنیا میں تمام انبیا و مُرسلین کے بعد سب سے آخر میں بھیجا اور رسولِ کریم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    پر رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم فرمادیا۔ سرکارِ مدینہ    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کے زمانے یا حُضورِ اکرم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کے بعد قیامت تک کسی کو نبوت ملنا ناممکن ہے ، یہ دینِ اسلام کا ایسا بنیادی عقیدہ ہے کہ جس کا انکار کرنے والا یا اس میں ذرہ برابر بھی شک و شبہ کرنے والا کافر و مرتد ہوکر دائرۂ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے سابقہ شماروں میں قراٰن و حدیث اور تفاسیر کی روشنی میں اس عقیدے کو بڑے عمدہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ عقیدۂ ختمِ نبوت صحابۂ کرام ، تابعین ، تبع تابعی...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...