نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آئیں :کھُل کر جینے کا ہنر سیکھتے ہیں

 




آئیں :کھُل کر جینے کا ہنر سیکھتے ہیں  

سوشل میڈیا پر ایک واقعہ پڑھا ۔آپ بھی پہلے واقعہ پڑھ لیں پھر بات کرتے ہیں ۔

ہفتہ کی ایک شام میں اور میرا بھائی اپنے کمرے میں بیٹھے پڑھ رہے تھے ،چو نکہ یہ ویکینڈ تھا تو ہم نے باہر جانے کا پلان بنایا . کچھ دوستوں کو پلان میں شامل ہونے کا کہا مگر مصروفیات کی وجہ سے انھوں انکار کر دیا۔ خیر ہم دونو ں بھائی باہر گئے .بجٹ کم ہونے کی وجہ سے ہم سستی جگہوں پر جاتے تھے کبھی گوال منڈی تو کبھی انار کلی جاتے تھے ، جب ہوسٹل سے باہر نکلے تو گھر کی بہت یاد 

آئی۔.

کسی کو کیسے بتائیں ضرورتیں اپنی

مدد ملے نہ ملے آبرو تو جاتی ہے

ہمارے علاقے کے دہی بڑ ےمشہور تھے۔ گھر کی یاد تازہ کرنے کی غرض سے بھائی نے بائیک ا نار کلی فوڈ سٹریٹ کی طرف موڑ لی . ہم نے بیٹھتے ہی دو دہی بڑ ے کے پیالے اور ڈرنک کا آرڈر دیا . دہی بڑ ے کھا تے ہوئے ایک بچہ کھلونے بیچنے کی غرض سے ہمارے پاس آیا اور کہا بھائی کھلونا لے لو . بچہ نہا یت ہی معصوم تھا .میں نے اس کی مدد کی غرض اسے تیس روپے دئیے لیکن اس بچے نے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا “بھائی میں مانگنے والا نہیں ہوں جب تک آپ میرے کھلونے نہیں لو گے میں آپ سے پیسے نہیں لوں گا۔



اس بچے کے ان الفاظ نے  مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا. میں نے بچے کو اپنے ساتھ بٹھایا اور بوتل پلائی اور اس سے پیسے نا لینے کی وجہ پو چھی تو بچے نے جو جواب دیا وo دل کو چھو لینے والا تھا۔ اس نے کہا “اگر آج میں نے یہ پیسے یونہی لے لیے تو بڑ ے ہو کر مجھے مانگنے کی عا دت پڑ جائے گی” ان الفاظ کو سننے کے بعد میرے بھائی نے مجھے حیران ہو کر دیکھا .بھائی نے اس بچے سے کھلونا لے کر اسے پیسے دئیے جب اس نے پیسے لیے تو اس کے چہرے پر جو خوش تھی وہ نا قابل بیان ہے۔

جب ہم واپس اپنے روم میں آئے تو ہمارے ہاتھ میں کھلونا دیکھ دوست ہنسنے لگے اور کہا یار اب تم لوگ بچے نہیں ہو جو ان کھلونوں سے کھیلو گے، اس بات کے جواب میں میرے بھائی نے کہا “کبھی کبھی کچھ چیزیں بے وجہ بھی خریدی جاتی ہیں” آج بھی وہ کھلونا ہمارے کمرے میں پڑا ہے میں جب بھی اسے دیکھتا ہوں تو سارا واقعہ مجھے یاد آتا ہے اور چہرے پر عجیب قسم کی مسکراہٹ اور دل میں عجیب سی کیفیت پیدا ہوئی۔



قارئین:

اس کہانی میں ہمیں بہت بڑا پیغام ملا۔آج ہم ایک عجب سی دوڑ میں لگ گئے ہیں ۔رونا رواس پٹاس ،شورشرابہ مزاج سا بن گیا ہے ۔مجھے اچھے سے یاد ہے کہ ایک شخص نے مجھے فون کیا خیریت کے بعد جو کہا مفہوم بتاتاہوں ۔ڈاکٹر صاحب پڑھے لکھے ہوئے انٹرنیٹ پر اتنی تحریریں لوگ بھی جانتے ہیں ۔مگر آج بھی کرائے کہ گھر میں رہتے ہو۔وہ بھی ایوریج علاقے میں ۔یہ کل کی بات ہے ۔اسد کراچی آیا ۔اور اس نے بڑی بڑی پارٹیوں سے تعلقات بنائے ۔۔ابھی اس کو ہائی وے پرایک بہترین سوسائٹی میں پارٹی نے گھر بناکردیا ہے ۔باقی مہینے میں بھی وہ پارٹیوں سے اچھے پیسے مختلف مد میں لے لیتاہے ۔آپ سادے کے سادے رہوگے ۔میں فون سن رہاتھا میرے گھر والی بھی ساتھ تھی ۔اس کے چہرے کے طیور بدل رہے تھے ۔میں نے سوچا ممکن ہے یہ بھی سوچے کے شوہر نامدار بس جاب اور کوچنگ پر کب تک گزارہ کرواتے رہیں گے ۔کوئی تگڑی پارٹی ڈھونڈیں ۔لیکن اللہ خوش رکھے ۔اس نے میرا حوصلہ بڑھایا اور کہا۔رضا کے ابو ہم پر رب کا کتنا کرم ہے کہ ہم خودداری سے رہتے ہیں ۔اللہ پاک ہماری پوری بھی کردیتاہے ہمیں کوئی پارٹی ،سیٹھ بھی نہیں ڈھونڈنا پڑتا۔

جی قارئین:کیا خیال ہے ۔زیادہ سکون اپنے کمانے اور خودداری میں ہے یا کسی سیٹھ صاحب اور پارٹی کے دیے ہوئے پیسوں کی آس وامید میں ہے ۔آئیے کچھ اسلام کی روشنی میں خودداری کو جانتے ہیں ۔

قارئین:

 نبیِّ مکرم  صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ کریم   نے تمہارے لئے تین کاموں کو ناپسند فرمایاہے : (1)فضول باتیں کرنا (2)مال کو ضائع کرنا (3)بہت زیادہ سوال کرنا۔ 

حضرت سیّدنا ثوبان  رضی اللہ  عنہ  سےروایت ہےکہ نبیِّ کریم   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   نےارشاد فرمایا : ’’جو مجھے ایک بات کی ضمانت دے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ‘‘آپ   رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں : میں نے عرض کی : میں ضمانت دیتاہوں۔ نبیِّ کریم  صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّم    نے ارشاد فرمایا : لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرنا۔ (اس کے بعدآپ   رضی اللہ عنہ  کسی سےکچھ نہ مانگا کرتے تھے حتی کہ)آپ گھوڑے پر سوار ہوتے اور کَوڑا(یعنی چابک)نیچے گر جاتا تو کسی سے اٹھانے کے لئے نہ کہتے بلکہ گھوڑے سے نیچے اتر کر خود ہی اسےاٹھالیتے۔ 


فرمان مصطفی ﷺ:

عِزُّ الْمُوْمِنِ اِسْتِغْنَاؤُہٗ عَنِ النَّاسِ یعنی مومن کی عزت لوگوں سے بے نیاز ہونے میں  ہےْ

فرمان :دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ! اللہ پاک تم سے محبت فرما ئے گا اور لوگوں کے مال سے بے نیاز ہوجاؤ!وہ تم سے محبت کریں گے۔ 

  


قارئین:جب خودداری ہمیں سوال کرنے سے بچاتی ، ہماری عزت بڑھاتی ، دوسروں کی محتاجی سے بچاتی ،  ہمارا حوصلہ بڑھاتی ، بھیک جیسی بری عادت میں پڑنے سے بچاتی اور مخلوق سے ہٹاکر خالق کی بارگاہ کاپتا بتاتی ہے تو ہمیں ایسی عادت کو ضرور اپنانا چاہئے۔ اللہ کریم ہمیں اس مبارک عادت کو اپنانےکی توفیق عطافرمائے۔                                        

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر

رابطہ نمبر:03462914283


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

ختم نبوت كے پہلے شہید کی داستان

      ختم نبوت كے پہلے شہید کی داستان  ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تحریر:حافظہ نورالایمان بنت ظہوراحمد دانش (دو ٹھلہ نکیال آزادکشمیر ) تمہید : اللہ  پاک نے حُضور نبیِّ کریم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کو دنیا میں تمام انبیا و مُرسلین کے بعد سب سے آخر میں بھیجا اور رسولِ کریم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    پر رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم فرمادیا۔ سرکارِ مدینہ    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کے زمانے یا حُضورِ اکرم    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    کے بعد قیامت تک کسی کو نبوت ملنا ناممکن ہے ، یہ دینِ اسلام کا ایسا بنیادی عقیدہ ہے کہ جس کا انکار کرنے والا یا اس میں ذرہ برابر بھی شک و شبہ کرنے والا کافر و مرتد ہوکر دائرۂ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے سابقہ شماروں میں قراٰن و حدیث اور تفاسیر کی روشنی میں اس عقیدے کو بڑے عمدہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ عقیدۂ ختمِ نبوت صحابۂ کرام ، تابعین ، تبع تابعی...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...