حکمت کی باتیں(قسط سوم ) * علم کا پہلا درجہ غور سے سننا پھر خاموشی اختیار کرنا پھراسے یاد رکھناپھر اس پر عمل کرنا اور پھر اسے پھیلانا ہے ۔ (حلیۃ الاولیاء، 7/324، رقم: 10694) حکمت کی باتیں(قسط چہارم) * جب کوئی عالِم ” لَا اَدْرِیْ “ (یعنی میں نہیں جانتا ) کہنا چھوڑ دیتا ہے تو ہلاکتوں میں پڑ جاتا ہے ۔ ( حلیۃ الاولیاء، 7/324، رقم: 10696 * غیبت قرض سے زیادہ سخت ہے،قرض تو لوٹا دیا جاتا ہے لیکن غیبت لوٹائی نہیں جا سکتی۔ ( حلیۃ الاولیاء، 7/324، رقم: 10700 * وہ جگہ بدترین ہے جہاں بندہ گناہ کرتا رہے اور توبہ کئے بغیر وہاں سے چلا جائے ۔ ( حلیۃ الاولیاء، 7/328، رقم: 10717 ) * حکمت تین چیزوں سے آتی ہے:(1)خاموش رہنے(2)غور سے سننے اور (3) محفوظ رکھنے سے اور تین خصلتوں کی وجہ سے حکمت کا پھل ملتا ہے:(1)ہمیشہ کے گھر (جنت) کی طرف رجوع کرنے(2)دھوکے کے گھر(دنیا)سے دور ہونے اور(3)موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے سے ۔ (حلیۃ الاولیاء، 7/330، رقم: 10729) * اصحابِ حکمت کے ساتھ بیٹھاکرو کیونکہ ان کی مجلس غنیمت، ان کی صحبت سلامتی اور ان کی دوستی عزت ہے ۔ (حلیۃ ا...