گلیشئر کی دنیا کی کہانی تمہید: ( وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ ( ۴۰ ) ) ترجمہ : اور جو شکر کرے تووہ اپنی ذات کیلئے ہی شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا رب بے پرواہ ہے ، کرم فرمانے والا ہے۔ ( پ19 ، النمل : 40 ) اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اُس کا شکر ادا کرنا ہم پر حق ہے اور اُس حق کی ادائیگی خدا کو پسند ہے ، جبکہ ناشکری اُسے ناپسند ہے اور یہ عقیدہ بھی ذہن نشین رہے کہ شکر کا فائدہ ہماری ذات کو ہے اور ناشکری کا نقصان بھی ہم ہی کو ہے ، کیونکہ خداوندِ قُدُّوس بے نیاز ہے ، اُسے کسی کے شکر یا ناشکری سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ اس کائنات میں اللہ کی کیسی کیسی نعمتیں ہیں ۔جس میں ہمارے لیے خیر و برکت اور ضروریات زندگی کو پوری کرنے لیے ساماں ہوتاہے ۔چنانچہ ہمیں ہرلمحہ اس کا شکر اداکرتے رہنا چاہیے ۔ :انہی نعمتوں میں سے برف کے بنے بڑے بڑے گلیشئیر بھی کسی نعمت سے کم نہیں ۔آئیے جانتے ہیں ان گلیشئرز کے بارے میں ۔۔ کسی شاعر نے پہاڑوں کے متعلق اپنی کیفیت ...