پڑھ لیں گناہوں کی سات ۷ اَقسام لفظ گناہ پڑھتے یا سنتے ہی ایک ہیجانی کیفیت ہوجاتی ہے ایک عجب سا نافرمانی کا احساس ہونے لگتاہے ۔ہمیں گناہوں کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے . تاکہ ان کاموں سے ہم بچ سکیں ۔آئیے بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب ۔قارئین کو بتاتے چلیں کہ پیش کردہ مواد قوت القلوب سے مستفاد ہے ۔امید ہے کہ یہ آپ کو فائدہ دے گا۔۔ قارئین: گناہوں کی سات ۷ اَقسام ہیں جن میں سے بعض بعض سے بڑے ہیں، ان میں سے ہر قسم کے الگ الگ مَراتِب ہیں اور ہر مرتبے میں گناہ گاروں کا ایک الگ طبقہ ہے۔چنانچہ وہ سات ۷ اَقسام یہ ہیں: پہلی قسم بعض گناہ ایسے ہیں جن میں بندہ صِفاتِ رَبُوبِیَّت اپنانے کی وجہ سے مبتلا ہوتا ہے۔ مِثال کے طور پر کِبْر، فَخْر، جَبْر، اپنی مَدْح وثَنا کو پسند کرنا، عزّت و غِنا کے اَوصاف سے مُتَّصِف ہونا۔ یہ تمام گناہ مُہلِکات میں سے ہیں اور ان میں دنیا داروں کے بَہُت سے طبقات مبتلا ہیں۔ دوسری قسم بعض گناہوں کا تعلّق شیطانی اَخلاق سے ہوتا ہے جیسے حَسَد، سرکشی و بَغَاوَت، مَکْر و فریب اور فَساد کا حکْم دینا۔ یہ سب گناہ بھی ہَلاکَت خیز ہیں اور ان میں بھی دنیاد...