نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وقت کا جادوThe magic of Time


وقت کا جادوThe magic of  Time





بہت ہی قیمتی ،بہت اہم چیز۔جس کے گرد زندگی گھومتی پھرتی ہے ۔جس سے جڑے ہیں زندگی کی سانسوں کا تسلسل۔جس نے اس قیمتی شے سے لاپرواہی برتی آسمان دنیا نے ایسوں کو پریشان اور نادم دیکھا۔جی قارئین :ہم بات کررہے ہیں وقت کی ۔



یہ وہ تیر ہے جو ترکش سے نکلاتو پھر پلٹنے کو نہیں ۔کسی شاعر نے کیا خوب کہدیا

وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر

عادت اس کی بھی آدمی سی ہے

کسی دانا نے وقت کے متعلق کتنی خوبصورت بات کی ۔

جو شخص اپنے وقت میں سے ایک گھنٹا ضائع کرنے کی جرات کر لیتا ہے، اس نے زندگی کی قدر و قیمت پہچانی نہیں ہے۔



اسی طرح ایک دانشور نے کی عمدہ بات کہی ۔تم دیر کر سکتے ہو، وقت دیر نہیں کرے گا۔

وقت کی اہمیت کو کتنے خوبصورت پیرائے میں کسی نے پیش کیا ۔عقل حیران رہ جاتی ہے ۔کہا کہ :

زندگی دانا کے لیے خواب، نادان کے لیے کھیل، امیر کے لیے طربیہ اور غریب کے لیے المیہ ہے۔

قارئین :اب ذرا قدرت کے نظام کو دیکھ کر اوقات کار اور وقت کی اہمیت جان لیجئے ۔



سورج وقت مقررہ پر ہی ہمیشہ طلوع اور غروب ہوتا ہے۔ موسم اپنے اپنے وقت پر آتے ہیں۔ درخت اور پودے مقررہ اوقات پر پھل لاتے ہیں نیز فصلیں مقررہ وقت پر پک کر تیار ہوتی ہیں اور اگر قدرت وقت کی پابندی چھوڑ دے تو اس کائنات کا سارا نظام درہم برہم ہوجایے۔



ذرا وقت کی افادیت کے حوالے سے شاعر کی بات تو سنیں :

اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو

پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو

جی قارئین:وقت بہت قیمتی چیز ہے اس کی قدر کریں ۔کیوں کہ یہ ایک مرتبہ گزر گیا تو پلٹ کر واپس نہیں آئے گا۔۔آپ وقت کی قدر کریں وقت آپ کی قدر کرے گا۔۔کامیابی ،راحت ،تسکین آپ کا مقدر بن جائے گی ۔تو پھر ابھی ہی فضول کاموں سے جان چھڑائیں اپنے وقت کا مصرف اچھے کام بنالیں ۔۔۔۔اس سے قبل کے وقت گزر جائے اور ہم اس دنیا سے گزر جائیں اور پھر کچھ کرنے کی مہلت بھی ختم ہوجائے ۔۔۔۔


وقت کی موج ہمیں پار لگاتی کیسے                       

                ہم نے ہی جسم سے باندھے ہوئے پتھر تھے بہت

...........................................................

وزٹ کریں مفید اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے :

https://www.youtube.com/channel/UCIZksaAc3F09PVitYlaHKAA

 

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

 

 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...