کیسی کیس ذہین ہستیاں (واقعہ رسول اکرم ﷺ کا ) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش ذہن ہی ہے جس سے انسان اپنے مافی الضمیر کی ادائےگی ، احسن طریقہ پر کرسکتا ہے ۔ ذہن ہی ہے جس سے انسان ، اپنے اور اپنے ماننے والوں کا صحیح طور پر دفاع کرسکتا ہے ۔ ذہن ہی ہے جس کا استعمال ، انسان کو اپنے مدمقابل کے دام تزویر کا شکار ہونے سے بچاسکتاہے ۔ علم ہونا یقینا ایک نعمت الٰہیہ ہے ، لیکن علم میں چار چاند اس وقت لگتے ہیں ، جب اس کا صحیح وقت پر استعمال کیا جائے ۔ اللہ پاک ہمیں بھی ذہانت کو مثبت اور مفید کاموں میں صرف کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ قارئین: اس تحریر میں ہم آپ کو پیارے پیارے بہت ہی پیارے آقاﷺ کی ذہانت کا ایک واقعہ آپ کو بتائیں گے ۔ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میرا پڑوسی مجھے تکلیف دیتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اپنا ( گھر کا) سامان باہر نکال کر راستے پر رکھ دو۔ وہ چلا گیا اور اپنا سامان باہر نکال کر رکھا دیا۔ لوگ اکٹھے ہو گئے اور پوچھنے لگے: تجھے کیا ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: میرا پڑوسی مجھے تکلیف دیتا ہے لہذا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس...