ختم نبوت دلائل کی روشنی میں حالیہ دنوں میں مسلمان جہاں سیاسی مسائل میں گھرے ہوے ہیں وہیں اُن کے ساتھ ایک سیاسی بازی گری یہ بھی ہورہی ہے کہ غیرمسلم اقوام کو مسلمانوں کے نام سے بڑھا وا دیا جارہا ہے اور سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بسا اوقات نادانستہ طور ۔پر مسلمان ہی اس سازش کا آلہٴ کار بن رہے ہیں قارئین :ہم اس موضوع پر دلائل کے حوالے سے اہم نکات آپکی خدمت میں پیش کرسکیں ۔مادیت کے اس دور میں وقت ہی کا تو رونا ہے ۔مادیت نے ہمیں دین سے بہت دور کردیا ۔دین ہماری ترجیح نہ رہا۔ہم دنیا ہی کے ہوکر رہ گئے ۔خیر بڑھتے ہیں دلائل کی جانب۔ پیارے آقا ﷺ کی ذات مبارکہ : 1۔ عَنْ أَبِي ھُرَيْرَةَ رضی اللہ عنہ: أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ الْأَنْبِیَاء مِنْ قَبْلِي، کَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَی بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِیَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَطُوْفُوْنَ بِهِ وَیَعْجَبُوْنَ لَهُ وَیَقُوْلُوْنَ: ھَلَّا وُضِعَتْ ھَذِهِ اللَّبِنَةُ؟ قَالَ:فَأَنَا اللَّبِنَةُ وَأَنَا خَاتِمُ النَّبِيِّيْنَ۔ ’’حضرت ابو ہریر...