ویگن ،آرگینک اور ہربل کاسمیٹکس کیاہے؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) بازار میں اکثر کاسمیٹک مصنوعات پر "Vegan" ، "Organic" ، یا "Herbal" جیسے الفاظ درج ہوتے ہیں، جنہیں دیکھ کر اکثر مسلمان صارفین فوراً مطمئن ہو جاتے ہیں کہ یہ یقینی طور پر حلال ہوں گی۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ : " ہرحال Vegan یا Organic پروڈکٹ لازماً حلال نہیں ہوتی " اس مضمون میں ہم تینوں اصطلاحات کو سائنسی اور شرعی زاویوں سے سمجھیں گے، اور جائزہ لیں گے کہ کیا ان پروڈکٹس کا استعمال بغیر تحقیق کے درست ہے؟ ویگن کاسمیٹکس: کیا مطلب؟ Vegan Cosmetics کا مطلب ہے : ایسی مصنوعات جن میں کسی جانور یا جانور سے حاصل شدہ کسی جزو کا استعمال نہ کیا گیا۔ ہواور جانوروں پر تجربہ (Cruelty) بھی نہ کیا گیا ہو۔ قارئین :اہم بات !!مگر اہم Vegan کا مطلب صرف حیوانی اجزاء کی غیر موجودگی ہے،لیکن حرام نباتاتی اجزاء یا نشہ آور کیمیکل پھر بھی ہو سکتے ہیں۔ آئیے مثال سے سمجھتے ہیں ۔ Vegan پرفیوم میں Alcohol Denat. شامل ہو سکتی ہے۔ Vegan لپ اس...